پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ تاکر رام پرویش مہتو سون برسا محلہ واقع اپنی دکان پر تھے تبھی ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مجرموں نے وہاں دھاوا بول کر لوٹ مار کی کوشش کی۔
مخالفت کرنے پر مجرموں نے پستول کے بٹ سے تاجر کو زخمی کر دیا۔ شور کی آواز سن کر ارد گرد کے لوگوں نے دو لٹیروں کو پکڑ لیا اگرچہ ایک مجرم موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔ اس کے بعد مشتعل لوگوں نے دونوں لٹیروں کی جم کر پٹائی کر دی۔ اس واقعہ میں ایک لٹیرے کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے بہتر علاج کے لیے سیتامڑھی صدر ہسپتال لے جایا جا رہا تھا تبھی راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔
مہلوک کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔