ETV Bharat / state

آر جے ڈی رہنما کا رقص کرتے ویڈیو وائرل - بھوجپوری گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے

مشرقی چمپارن کے کلیان پور بلاک کے علاقے میں نائٹ کرفیو کے دوران آر جے ڈی رہنما کا ایک رقاصہ کے ساتھ رقص کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں آر جے ڈی رہنما رام چندر یادو اپنی گود میں رقاصہ کو اٹھاکر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

آر جے ڈی رہنما کا رقاصہ کے ساتھ رقص کرتے ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 11:02 AM IST

مشرقی چمپارن (موتیہاری) ضلع کے کلیان پور بلاک علاقے میں نائٹ کرفیو کے دوران ایک آرکسٹرا میں رقاصہ کے ساتھ آر جے ڈی رہنما کا رقص تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ بکھری پنچایت کے پیکس صدر اور آر جے ڈی کے رہنما رام چندر یادو عرف جنئی یادو ہیں جو ایک رقاصہ کے ساتھ بھوجپوری گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کلیان پور بلاک کے بیراگی ٹولا میں ایک لڑکی کی شادی تھی۔ شادی میں پہنچے باراتیوں کی تفریح کے لیے لڑکے والوں کی طرف سے آرکیسٹرا کے ساتھ گرلس رقاصائیں بلائی گئی تھی۔

ویڈیو

بارات دروازے پر جب پہنچی اس وقت آرکسٹرا کی رقاصہ رقص کررہی تھیں جس کو دیکھ کر پیکس صدر رام چندر یادو اپنا آپا کھو بیٹھے اور تمام حدود کو عبور کرتے ہوئے رقاصہ کو گود میں اٹھاکر رقص کرنے لگے، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

اس واقعے کے بعد کلیان پور ایس ایچ او بالیشور پرساد نے بتایا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو موصول ہوگئی ہے۔ سینئر افسر کے احکام کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔ تاہم پیکس صدر رام چندر یادو عرف چنئی یادو اس سلسلے میں کچھ بھی بولنے سے گریز کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:دلہے کے کندھے پر سوار ہوکر دلہن چلی سسرال

واضح رہے کہ بہار میں حکومت کی جانب نے کورونا کے پیشِ نظر شام 8 بجے سے صبح 5 بجے تک نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے، لیکن اس دوران بہار میں کورونا گائڈ لائن کی جم کر خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.