ETV Bharat / state

Viral Video of Gaya گیا میں دوسری شادی کرنے پر دولہے کے ساتھ مار پیٹ کا ویڈیو وائرل - بہار میں دولہے کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

گیا میں ایک دولہے کے ساتھ مار پیٹ کا ویڈیو وائرل ہے۔ جانکاری کے مطابق لڑکی والوں کو پتا چلا کہ دولہا پہلے سے شادی شدہ ہے اور بغیر بتائے دوسری شادی کرنے جا رہا تھا۔ Video of beating with groom in Gaya

گیا میں دوسری شادی کرنے پر دولہے کے ساتھ مار پیٹ کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 12:25 PM IST

گیا میں دوسری شادی کرنے پر دولہے کے ساتھ مار پیٹ کا ویڈیو وائرل

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک دولہے کا ایک ساتھ کئی راز فاش ہو گیا جس کی وجہ سے دولہا مصیبت میں پھنس گیا، حالت یہ ہو گئی کہ دولہے کو لوگوں سے مار بھی کھانی پڑی۔ دولہا جہاں چند منٹوں بعد دلہن کا دیدار کرنے والا تھا تبھی اچانک اسکی خوشی غم میں تبدیل ہوگئی۔ دراصل گیا میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہے ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ شادی کا ماحول ہے دولہا سہرا باندھ کر بیٹھا ہوا ہے باراتی اور لڑکی والوں کی طرف کے لوگ شادی کی خوشی ظاہر کرنے میں مصروف ہیں۔ اچانک دولہا کو دیکھ کر کچھ لوگ غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور دولہے کی پٹائی بھی کی۔ جانکاری کے مطابق پتا چلا کہ دولہا پہلے سے شادی شدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Brides father Attacks Groom in Rajasthan سات پھیرے کے بعد دلہن کے والد کا دولہے پر حملہ

واضح رہے کہ دولہا بنا ہوا شخص شہر کے اقبال نگر محلے کا رہنے والا ہے اور وہ بیوی کے رہتے ہوئے دوسری شادی کرنے ڈوبھی تھانہ حلقہ میں واقع ایک گاؤں میں پہنچا تھا، لڑکی کے گھر والوں کو جب یہ پتہ چلا تو وہ لوگ دولہے پر ٹوٹ پڑے، دولہا کا سہرا اتار کر اُسے مار پیٹ کر ہی رہے تھے کہ اچانک ایک شخص کہنے لگا کہ نائی کو بلا کر اس کا سر منڈوا دیا جائے تبھی دولہا کا ایک اور راز کھل گیا جیسے ہی ایک شخص کا ہاتھ دولہے کے سر پر گیا تو وہ اپنے بالوں کو بچانے کی کوشش کرنے لگا تبھی لوگوں کو شک ہوا تو اُس کے بالوں کو کھینچا تو اُس کے بال ہاتھ میں آگئے پتہ چلا کہ دولہے کے سر پر بال نہیں ہیں بلکہ وہ ویک ' نقلی بال ' پہنے ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.