گیا: ریاست بہار کے گیا میں فلمی انداز میں بدمعاشوں کا گروپ رات کو ہتھیاروں کے ساتھ کھلے عام گھوم رہا ہے۔ اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں، ہتھیاروں سے لیس بدمعاشوں کا ایک گروپ راستے میں ملنے والے لوگوں کی پٹائی کر رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک نوجوان ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں کہہ رہا ہے کہ 'آئی ایم آتنک وادی'، مجھ سے ڈرو، راستے میں جو بھی ملے مارو۔' بتایا جا رہا ہے کہ یہ گیا شہر کے ڈیلہا تھانہ علاقے کا ہے۔
یہ ویڈیو کل رات کا بتایا جارہا ہے۔ یہ ویڈیو بدمعاشوں نے خود بنائی اور ان کے گروپ کے ایک رکن نے اسے وائرل کر دیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بدمعاش کھلے عام اسلحہ لہراتے ہوئے پیدل گھوم رہے ہیں۔ تقریباً تین منٹ کی اس ویڈیو میں بدمعاش اپنے آپ کو علاقے کا غنڈہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران بدمعاشوں کے سامنے جو بھی شخص نظر آیا اسے انہیں لاتوں اور گھونسوں سے مارا جا رہا تھا۔ Gaya Viral Video
وائرل ویڈیو میں سنجو بابا اور سنی بابا کا راج علاقے میں ہونے کی بات بھی کہی جارہی ہے۔ تقریباً نصف درجن کی تعداد میں نظر آنے والا بدمعاشوں کا گروپ کس مقصد سے اسلحہ لہراتا ہوا گھوم رہا تھا۔ اس طرح کے معاملات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے کچھ بدمعاش آپس میں باتیں بھی کر رہے ہیں۔ جس میں کئی طرح کی باتیں سننے کو مل رہی ہیں۔ ڈیلہا تھانہ انچارج ببن بیتھا نے بتایا کہ گزشتہ رات کو کچھ نامعلوم افراد نے مارپیٹ کی واردات انجام دیا، لیکن یہ لوگ اسلحہ کے ساتھ گھوم رہے تھے جس کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ فی الحال وائرل ویڈیو کی چھان بین کی جارہی ہے جلد ہی ان بدمعاشوں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ Gaya Crime News
پولیس کے مطابق مارپیٹ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔ لیکن بدمعاشوں کا کوئی ویڈیو وائرل ہوا ہے، یہ ان کے نوٹس میں نہیں ہے۔ فی الحال وائرل ویڈیو کی چھان بین کرکے واقعے میں ملوث بدمعاشوں کی شناخت کی جارہی ہے، تاکہ انہیں گرفتار کیا جاسکے۔ Gaya Crime News
یہ بھی پڑھیں : Naxalites Arrested in Gaya گیا میں دس لاکھ کا انعامی نکسلی گرفتار