ETV Bharat / state

گیا: مسجد میں بھیڑ جمع ہونے پر پولیس کی کارروائی - گیا میں مسجد کا ویڈیو وائرل

ریاست بہار کے شہر گیا کے کوتوالی تھانہ حدود میں واقع ایک مسجد میں بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے پر پولیس نے کارروائی کی ہے۔ بھیڑ جمع کرنے کے سلسلے میں اسد اللہ رضوی سمیت پچاس نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔

گیا:مسجد میں بھیڑ جمع ہونے پر پولیس کی کارروائی

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 2:01 PM IST

گیا کی مسجد میں بھیڑ جمع ہونے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں اسد اللہ رضوی سمیت پچاس نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔

کوتوالی تھانہ کے اے ایس آئی ہری روی داس نے بتایا کہ گذشتہ 12 جولائی کو گیا کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں واقع رنگ بہادر روڈ پر شیعہ مکتبہ فکر کی ایک مسجد میں اجتماع ہوا تھا ۔ اس سلسلے میں اسد اللہ رضوی سمیت نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

گیا:مسجد میں بھیڑ جمع ہونے پر پولیس کی کارروائی

انہوں نے بتایاکہ کورونا انفیکشن کے پیش نظر پوری سڑک کو سیل کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے پہلے ہی مذہبی مقامات سے متعلق ایک آرڈر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نماز کے علاوہ کسی بھی طرح کے پروگرام کی اجازت پہلے انتظامیہ سے لینی ہوگی اور اس میں لوگوں کی تعداد بھی بتانا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ مسجد میں مجلس چہلم کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بہار ، یوپی ، دہلی سمیت متعدد ریاستوں کے مذہبی رہنماء وغیرہ شریک ہوئے تھے۔ پروگرام کے متعلق کسی نے پولیس کے اعلی حکام کو جانکاری دی تھی ۔ جسکے بعد کوتوالی تھانے کی پولیس نے پہنچ کر پروگرام کو بند کرایا تھا ۔

بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام میں 200 کے قریب افراد نے شرکت تھی۔ حالانکہ اس دن معاملہ سرخیوں میں نہیں آیاتھا بعد میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کوتوالی تھانہ کی طرف سے ایف آئی آر درج ہونے کی بات میڈیا کو بتائی گئی ہے ۔حالانکہ پروگرام کے منتظمین کی طرف سے کہاگیا ہے کہ انہوں نے مکمل طورسے سبھی ہدایت پرعمل کیا گیا ہے ۔ جسمانی دوری کا بھی خیال رکھا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.