بہار کےضلع گیا میں ایک ٹرک نے سبزی فروش کو روند دیا جس کے تنیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔
ضلع گیا کے چاکند تھانہ حلقہ کے بیتھو دے سنبگہا کے پاس ٹرک کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔
اس واقعے کے بعد سڑک جام کرکے مقامی لوگوں نے کئی گھنٹوں تک احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق صبح نوبجے کے قریب پندرہ سالہ نوجوان سائیکل سے سبزی فروخت کرنے جارہاتھا تبھی ایک ٹرک نے اسے رونددیا۔
مہلوک کی پہچان بیتھو کے تکیہ کے رہنے والے کمیشور مہتو کے بیٹے گوتم کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ڈرائیور حادثے کے فوری بعد گاڑی لیکر فرار ہوگیا۔
واقعے کے بعد مقامی افراد جائے مقام پر جمع ہوکر لواحقین کو مناسب معاوضہ دینے کامطالبہ کرنے لگے۔ اس موقع پر بی ڈی او بھی پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔
چاکندتھانہ کے ایک افسر ایس این سنگھ نے بتایاکہ واقعہ صبح نوبجے کے قریب پیش آیا ہے ۔سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین پہنچ چکے ہیں۔
بی ڈی او نگربلاک نے بتایا کہ فوری طورسے ملنے والی امدادی رقم اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔ تاہم معاوضے کی رقم کے لئے انتظامیہ سے سفارش کی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ سڑک حادثے میں محکمہ کی طرف سے جو بھی مدد دی جاتی ہے وہ ساری مدد ان تک پہنچائی جائیگی۔