ETV Bharat / state

Veer Savarkar's Guru Vyatra اورنگ آباد میں ویر ساورکر کی گورویاترا نکالی گئی

مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں دو سواسی جگہ پر ویر ساورکر کی گورو یاترا نکالی جارہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت اورنگ آباد شہر میں بھی بی جے پی اور شنڈے شیو سینا کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی۔

ویر ساورکر کی گورویاترا
ویر ساورکر کی گورویاترا
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 9:33 PM IST

Updated : Apr 3, 2023, 10:24 PM IST

ویر ساورکر کی گورویاترا نکالی گئی

مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ویر ساورکر گورو یاترا بی جے پی کی جانب سے بڑے دھوم دھام سے نکالی گئی۔ یہ ياترا ویر ساورکر چوک سمرتھ نگر سے شام سات بجے نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں بی جے پی اور شندے شیوسینا کے کارکن موجود تھے۔ اس ریلی میں مملکتی وزیر برائے مالیات ڈاکٹر بھاگوت کاراڈ ، کیبنٹ وزیرِ اتول ساوے ، ایم ایل اے سنجے شرسات پردیپ جیسوال کہ علاوہ کئی سارے لیڈر ان موجود تھے۔

ویرساورکر گورو یاترا شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوئے شاہ گنج کے سنستھان گنپتی پر ختم ہوئی۔ اس ریلی میں خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ ان خواتین کے سروں پر زعفرانی پگڑی اور ہاتھوں میں ویرساورکر کے پوسٹر موجود تھے اور گاڑیوں پر بیٹھ کر ریلی میں شامل خواتین ویر ساورکر کی حمایت میں نعرے بھی لگا رہی تھیں۔
اس ریلی میں بھی صرف ویر ساورکر کے نام پر سیاست کرتے ہوئے سیاستدان دیکھے گئے۔ ویر ساورکر کے مجسمے اور ویر ساورکر بن کر بیٹھے شخص کے پاس ایک بی جے پی لیڈر یا کارکن موجود تھا یہ اکیلے ہی گاڑی پر بیٹھ کر آگے بڑھ رہے تھے۔

جن سیاسی رہنماؤں نے ویرساورکر گورو یاترا نکالی ہے وہ ویر ساورکر کہ مجسمے کے آگے چل رہے تھے اور ویر ساورکر کے مجسمے کو پیچھے رکھا گیا تھا۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ ہمیں ویر ساورکر کے نظریات کو آگے بڑھانا ہے اور ان کے اچھے کاموں کو عوام کے سامنے رکھنا ہے۔

آپ کو بتا دے کہ ویرساورکر کی گوروں یاترا مہاراشٹر کے 280 الگ الگ علاقوں میں نکالی جائیں گی تاکہ ویرساورکر کی شخصیت کو ڈاکومنٹری کے ذریعے عام لوگوں میں بتانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ انہوں نے ملک کی آزادی کے لیے کتنی محنت کی ہے۔

مزید پڑھیں:Stone Pelting in Malegaon یاتریوں کی جانب سے مالیگاؤں کی دکانوں پر مبینہ پتھر بازی

Last Updated : Apr 3, 2023, 10:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.