ویکسینیشن کیمپ میں ویکسین لینے کے لئے لوگ نہیں پہنچ رہے ہیں ایک کیمپ پر دن بھر میں چار پانچ افراد ہی پہنچتے ہیں۔ افواہوں کی وجہ سے ویکسینیشن کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔
حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے بیداری مہم چلائی جارہی ہے لیکن اس کا زیادہ اثر نہیں ہورہا ہے۔گیا کے امام گنج بلاک میں تین لاکھ کے قریب آبادی ہے لیکن عام لوگوں کا جب سے ویکسینیشن ہورہا ہے تب سے اب تک صرف دس سے بارہ ہزار افراد نے ہی ویکسین لیا ہے۔
کئی ایسے دیہات ہیں جہاں ایک بھی فرد نے ویکسین نہیں لی ہے۔ محکمہ ہیلتھ کے سامنے ویکسینیشن کو لیکر متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ افواہوں کو روکنا اور اس کے بعد لوگوں کو ویکسین لینے کے لیے تیار کرکے ویکسینیشن کی شرح بڑھانا ہے۔
اگر ویکسینیشن کی شرح نہیں بڑھی ہے تو حکومت کو جواب دینا ہوگا۔ ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی جائے گی تو ہر ویکسینیشن بوتھ پر جتنے لوگ پہنچیں انہیں ویکسین لگانا ضروری ہے۔
امام گنج سی ایچ سی کے انچارج ڈاکٹر علی انور کہتے ہیں کہ ان کے علاقے میں کوششوں کے باوجود ویکسینیشن کی شرح نہیں بڑھ رہی ہے۔ لوگوں کے درمیان کئی طرح کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔
ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے کے لیے سماجی، مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کر کے تعاون کرنے کی اپیل بھی کی جاچکی ہے۔
تاہم اس کا کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔ سب سے زیادہ پریشانی یہ ہے کہ ویکسین کی ڈوز برباد ہورہی ہے کیونکہ متعین تعداد کے تحت لوگ نہیں پہنچ رہے ہیں۔
لیکن تعداد پہنچنے کے چکر میں انہیں ویکسین سے محروم نہیں کیا جاسکتا ہے جو ویکسین لینے پہنچ رہے ہیں۔ ویکسینیشن بوتھ کا حال یہ ہے کہ دن بھر میں چار پانچ لوگ ہی پہنچتے ہیں کچھ ہی بوتھ ایسے ہیں جہاں کبھی کبھی بیس لوگ آتے ہیں۔
انہوں نے کہا مذہبی رہنماؤں کو اپنی سطح پر پورا زور لگانا ہوگا تاکہ ہر طبقے کے لوگوں کا ویکسینیشن ہوسکے۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ دیہات کے سیاسی رہنما جیسے مکھیا، پنچایت سمیتی اور دوسرے عہدے کے لوگ بھی افواہوں کی زد میں آکر ویکسین نہیں لگوارہے ہیں۔ جسکی وجہ سے پریشانی زیادہ ہورہی ہے کیونکہ جب تک وہ نہیں لگوائیں گے عام لوگوں کا اعتماد کیسے بحال ہوگا۔