بہار کے کیمور ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا میں جاپانی انسیفلائٹس (دماغی بخار) کے بچاٶ کے لیے ویکسینیشن مہم شروع کی گئی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نودیپ شکلا نے بھبھوا کی میونسپل مڈل اسکول میں فیتا کاٹ کر اس مہم کا افتتاح کیا۔ اس مہم کے تحت 1 سے 15 برس تک کے تمام بچوں کو اسکولز اور آنگن واڑی مراکز میں ویکسین دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بہار کے ایک کالج کا عجیب فرمان، لڑکیوں کے بال کھلے رکھنے پر پابندی
بتایا گیا کہ ضلع کیمور میں اس کا ہدف 6 لاکھ 77 ہزار 161 کے قریب رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی جاپانی انسیفلائٹس ویکسینیشن مہم کو 3 ماہ میں 100 فیصد مکمل کرنے کا بھی ہدف ملا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اس مہم کو کووڈ 19 وبا کے پیش نظر حکومت کی ہدایات کے مطابق کرنا ہے اور اس کا مقصد صاف ہے۔ بچوں کو جاپانی بخار سے بچانا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر کیمور، ڈی آئی اور ہیلتھ سے جڑے کارکنان ودیگر موجود تھے۔