ETV Bharat / state

Vaccination Camp For Aazmeen Haj عازمین حج کو منجائٹس اور انفلوئنزا کا انجکشن لگوانا لازمی - منجائٹس اور انفلونزا کا انجکشن لگایا گیا

ضلع گیا میں عازمین حج کی ٹیکہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ کیمپ کے علاوہ جے پی این اسپتال میں انتظامات کیے گئے ہیں۔ عازمین حج کی ٹیکہ کاری کے ساتھ ہیلتھ چیک اپ اور ہیلتھ کارڈ دیے جارہے ہیں۔

عازمین حج کو منجائٹس اور انفلوئنزا کا انجکشن لگوانا لازمی

author img

By

Published : May 16, 2023, 11:45 AM IST

عازمین حج کو منجائٹس اور انفلوئنزا کا انجکشن لگوانا لازمی

گیا: ریاست بہار کے گیا ضلع کے عازمین حج کے لیے آج خصوصی ٹیکہ کاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں عازمین حج کو پولیو کی خوراک پلائی گئی اور ساتھ ہی منجائٹس اور انفلونزا کا انجکشن لگایا گیا۔ کیمپ میں عازمین کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا گیا۔ ضلع اقلیتی فلاح ونوڈل افسر حج جتیندر کمار کی نگرانی میں کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر محکمۂ صحت کی جانب سے حج کے لیے بنائے گئے نوڈل افسر ڈاکٹر احتشام الحق کی نگرانی میں عازمین کو منجائٹس اور انفلوئنزا کا انجکشن لگایا گیا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن خصوصی ٹیکہ کاری مرکز کا جائزہ لینے پہنچے تھے۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام عازمین حج کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ گیا ایئرپورٹ پر ہونے والی تیاریوں سمیت دیگر تمام تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہوائی اڈہ پر وسیع پنڈال بنایا جائے گا جس میں ڈھائی سو سے زیادہ بیڈ ہوں گے۔ اس کے علاوہ کولر، لائٹس، واش روم، بیت الخلاء، نماز گاہ، پینے کے صاف پانی کا انتظام، سی سی ٹی وی کیمرے جیسی سہولیات موجود ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:Bihar Azmeen Hajj بہار کے عازمین حج کی پرواز اسپائس جیٹ ایئرویز سے ہوگی

حج نوڈل افسر گیا جتیندر کمار نے بتایا کہ گیا ضلع کے عازمین نے کیمپ میں حصہ لے کر ٹیکہ لگوایا ہے اور ضلع انتظامیہ اور محکمۂ اقلیتی فلاح و حج کمیٹی بہار کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کے تعلق سے جانکاری فراہم کی گئی ہے۔تربیت میں موجود سول سرجن گیا ڈاکٹر راجندر کمار سنگھ نے بتایا کہ تمام عازمین حج کو پولیو ڈراپ پلائی گئی اور ویکسین لگائی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ویکسینیشن کیمپ میں کل 325 عازمین حج کو ٹیکے لگائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.