ETV Bharat / state

آئی جی آئی ایم ایس سے بہار میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز - بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج ریاست میں اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (آئی جی آئی ایم ایس) سے پٹنہ میں کورونا ویکسینیشن کی ابتداء کی۔

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 6:09 PM IST

نتیش کمار کے سامنے سنیچر کو آئی جی آئی ایم ایس کے صفائی اہلکار رام بابو کو کورونا کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا۔ اس کے بعد ایمبولینس ڈرائیور امیت کمار، لیب ٹیکنیشن سونو پنڈت ، ڈاکٹر سنت کمار اور کرن ویر سنگھ راٹھور کو بھی ٹیکہ لگایا گیا۔ وزیراعلیٰ ٹیکہ لگوانے والوں کو سند دے کر اعزاز سے نوازا۔

اس کے بعد وزیر اعلی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "بہار میں آج سے کورونا ویکسینیشن شروع ہوگئی ہے۔ ہم اس موقع پر یہاں موجود ہیں۔" انہوں نے کہا کہ ملک کی طرح بہار میں بھی کورونا ویکسینیشن کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ مسٹر کمار نے آئی جی آئی ایم ایس میں قائم آبزرویشن روم سے ویب کاسٹنگ کے ذریعے مختلف مراکز میں چلائی جانے والی ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیر صحت منگل پانڈے ، ایم ایل اے سنجیو چورسیا ، چیف سکریٹری دیپک کمار ، محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری پرتیہ امرت ، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار ، وزیر اعلی کے سکریٹری منیش کمار ورما ، ریاستی صحت کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر منوج کمار ، وزیر اعلی کے خصوصی عہدیدار گوپال سنگھ ، پٹنہ کے ضلعی مجسٹریٹ چندر شیکھر سنگھ ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اپندر شرما ، آئی جی آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر این. آر وشواس ، سپرنٹنڈنٹ منیش منڈل سمیت محکمہ صحت کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.