ETV Bharat / state

گیا قبرستان سے ویکسینیشن مہم کو ملی کامیابی

کورونا ٹیکہ کاری کے پیش نظر گیا شہر کے " کریم گنج" قبرستان کمیٹی نے کورونا وائرس سے نجات دلانے کے لیے قبرستان میں ہی ویکسینیشن سینٹر کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں ہر طبقہ کے لوگ قبرستان پہنچ کر ویکسین لگوارہے ہیں۔ اب تک تقریباً پندرہ ہزار سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

گیا قبرستان سے ویکسینیشن مہم کو ملی کامیابی
گیا قبرستان سے ویکسینیشن مہم کو ملی کامیابی
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 4:28 PM IST

Updated : Sep 7, 2021, 9:03 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں واقع بڑا قبرستان " کریم گنج" قبرستان کمیٹی نے کورونا کے پیش نظر ایک بہترین مثال پیش کی ہے، قبرستان کمیٹی کے کارکنان نے گیا کے باشندوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے قبرستان میں ہی ویکسینیشن سینٹر کا اہتمام کیا ہے۔ قبرستان ویکسینیشن سینٹر پر اب تک تقریباً 15000 لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

ویڈیو
قبرستان ویکسینیشن سینٹر پر مسلمان اور ہندو دونوں طبقے کے لوگ پہنچ کر ویکسین لگوارہے ہیں۔ حالانکہ کریم گنج اور نیو کریم گنج میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے قبرستان سینٹر پر مسلم باشندوں کی تعداد زیادہ پہنچ ہے۔
گیا قبرستان سے ویکسینیشن مہم کو ملی کامیابی
گیا قبرستان سے ویکسینیشن مہم کو ملی کامیابی

گزشتہ دنوں کورونا ویکسین کو لے کر جس قدر افواہیں پھیلائی گئی تھی کہ مسلم طبقہ ویکسین لینے میں پیچھے ہے، حالانکہ یہ صرف مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا بنایا گیا، جب کہ مسلم طبقہ ویکسینیشن سینٹر پر لڑائی کرنے کے بجائے امن و امان کے ساتھ بڑھ چڑھ کر ویکسینیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

گیا میں کورونا ویکسینیشن کے تعلق سے بیداری مہم اس طرح سے چلائی گئی کہ جب بھی کوئی جنازہ قبرستان میں آتا تو وارڈ کونسلر اور قبرستان کمیٹی کے لوگ جنازہ میں شریک افراد کو ویکسین لینے اور اس کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسینیشن کرائیں۔

اس تعلق سے مجتبیٰ کہتے ہیں کہ قبرستان میں کیمپ لگاکر ایک بہت اچھا کام کیا گیا ہے جس سے لوگوں کو بڑی آسانی ہورہی ہے اور اب لوگ آکر ویکسین لگوارہے ہیں۔ کیونکہ اسپتالوں اور اسکولوں میں بنائے گئے سینٹر میں لوگوں کے لئے سہولیات کا فقدان ہے، اسپتالوں میں اور دیگر سینٹرز پر بھیڑ زیادہ ہے اور سہولیات کی بھی کمی ہے جس کی وجہ سے لوگ قبرستان سینٹر پر بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا بحران میں بھی اساتذہ طلبا کے مستقبل کے لیے فکر مند تھے: مودی

قبرستان کمیٹی کے ایک اہم رکن نہال احمد نے بتایا کہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ وہ ویکسینیشن نہیں کروارہے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ مسلمان بھی بڑی تعداد میں ویکسینیشن کراچکے ہیں۔

مقامی وارڈ کونسلر ابرار احمد نے بتایا کہ کورونا نے ملک میں کہرام مچادیا ہے، ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ تحفظ کے لیے ہر کام کریں۔

Last Updated : Sep 7, 2021, 9:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.