گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مانپور میں پھلگو ندی کے کنارے حضرت معیزالدین قادری المعروف جد اعلی دادا پیر علیہ الرحمہ کا آستانہ ہے ، چار سو برس سے معیزالدین علیہ الرحمہ کا آستانہ بلا تفریق ہندو مسلمان عقیدت کا مرکز ہے ۔URS Of Hazrat Moezuddin Qadri Conclude In Gaya In Bihar
معیزالدین قادری بہار کے ایک پایہ کے بزرگ ہیں اور انکی قائم کردہ خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد آج بھی پورے آب وتاب کے ساتھ انسانیت کی بھلائی اورروحانی مرکز کا کردارادا کررہی ہے۔خانقاہ کے ولی عہد حضرت مولانا سیدشاہ امان اللہ قادری کے مطابق گیارہ سو ہجری کے قریب میں حضرت سیدشاہ معیزالدین قادری علیہ الرحمہ اجینی الہ آباد سے تشریف لائے تھے۔ اس وقت یہ علاقہ جنگلی تھا،
حضرت پھلگوندی کے کنارے ایک ٹلہے پر عبادت وریاضت میں اپنا وقت گزارتے تھے ، اس خاندان میں بڑے پائے کے بزرگ ہوئے ہیں جس میں چھٹی پشت کےایک بزرگ حضرت عبدالکریم علیہ الرحمہ تھے جنکی بینائی نہیں تھی لیکن اسی حالت میں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے قرآن مقدس کا ایک نسخہ لکھا تھا جو آج بھی خانقاہ میں محفوظ ہے۔ اس کی زیارت کرائی جاتی ہے،
مانپور میں واقع خانقاہ قادریہ کے زیب سجادہ حضرت سید شاہ ایاز احمد قادری کی سرپرستی عرس کی تقریبات منعقد ہوتی ہے اور اس موقع پر ہندو مسلمان سبھی عقیدت کے ساتھ پہنچتے ہیں۔یہاں اس آستانہ میں عرس کے موقع پر ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ مقامی تھانہ بنیاد گنج تھانہ کی طرف سے چادرپیش کی جاتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Alleged Tampering With National Flag عید میلادالنبی کے موقع پر قومی پرچم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام
خانقاہ کے نمائندہ سید تحسین احمد قادری نے بتایاکہ چونکہ خانقاہ بنیاد گنج تھانہ میں واقع ہے اور یہاں ڈیڑھ سو سالوں سے روایت یہ بھی ہے کہ خانقاہ کے ساتھ تھانہ کی طرف سے پہلی چادر پیش کی جاتی ہے اور خود تھانہ انچارج اسوقت موجود ہوتے ہیں یہ روایت انگریزی حکومت کے دور سے قائم ہے جو آج تک برقرار ہے ۔
واضح ہوکہ جس جگہ پر حضرت کا آستانہ ہے وہ بالکل پھلگوندی سے متصل ہے پھلگو ندی وہی ہے جس کا سناتن مذہب میں بڑی عقیدت اور اہمیت ہے اسی پھلگوندی پر سالوں بھر سناتن مذہب کے ماننے والے اپنے آبا واجداد کی روح کی تسکین ونجات کے لئے پنڈدان کرتے ہیں۔ سید تحسین احمد قادری کہتے ہیں کہ کہا جاتا ہے کہ ہندوستان سبھی مذاہب کا سنگم ہے ۔واقعی اپنے ملک میں سبھی مذاہب کا احترام اور مقام ہے کیونکہ اس سے اچھی مثال کیا ہوگی ۔URS Of Hazrat Moezuddin Qadri Conclude In Gaya In Bihar