ETV Bharat / state

Urdu Program Organized in Patna اردو زبان انقلاب اور آزادی کی زبان ہے، عامر سبحانی

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 6:54 AM IST

بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے کہا کہ اردو زبان کی اہمیت و افادیت ہر زمانے میں رہی ہے، یہ ایک ایسی زبان ہے جس نے ہر دور میں انقلاب برپا کیا ہے، یہ تمام زبانوں کا مجموعہ ہے، ملک ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگی. اس لئے ضروری ہے کہ ہر گھر میں اردو زبان کے تئیں بچوں میں شوق کا جذبہ پیدا کریں۔ Conducting a seminar on the history and importance of Urdu language

اردو پروگرام
اردو پروگرام

گورنمنٹ اردو لائبریری پٹنہ کے زیر اہتمام "اردو : کل آج اور کل" کے عنوان پر شری کرشن میموریل ہال کے وسیع ہال میں ایک پروگرام منعقد ہوا، پروگرام کا افتتاح چیف سکریٹری عامر سبحانی، اڈیشنل چیف سکریٹری دیپک کمار سنگھ، معروف نقاد پروفیسر علیم اللہ حالی،پروفیسر صفدر امام قادری، سبکدوش جج اکبر رضا جمشید، ڈاکٹر عبدالباسط حمیدی اور گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیئرمین ارشد فیروز نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے کیا. شمع روشن کے بعد لائبریری کی جانب سے تمام مہمانوں کا استقبال شال اور میمنٹو پیش کر کے کیا گیا۔

اردو پروگرام

Conducting a seminar on the history and importance of Urdu language

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے کہا کہ اردو زبان کی اہمیت و افادیت ہر زمانے میں رہی ہے، یہ ایک ایسی زبان ہے جس نے ہر دور میں انقلاب برپا کیا ہے، یہ تمام زبانوں کا مجموعہ ہے، ملک ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگی. اس لئے ضروری ہے کہ ہر گھر میں اردو زبان کے تئیں بچوں میں شوق کا جذبہ پیدا کریں. پروفیسر صفدر امام قادری نے کہا کہ اردو زبان کا اثر دیگر حلقوں کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا پر کافی پڑی ہے، یہ زبان انقلاب اور آزادی کی زبان ہے، جس نے مجاہدین آزادی کے اندر ایک جوش و ولولہ پیدا کر دیا تھا.

ڈاکٹر عبد الباسط حمیدی نے کہا کہ اردو اور ہندی دونوں سگی بہنیں ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے بغیر ادھوری ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اردو غیر ملکی اور ایک طبقہ کی زبان ہے جو بالکل غلط ہے، اردو اسی ملک ہندوستان کی پیدائش ہے، اگر اردو ایک طبقہ کی زبان ہوتی تو پریم چند، کرشن چندر سے لیکر پروفیسر گوپی چند نارنگ کس طبقہ سے تعلق رکھتے تھے؟

مزید پڑھیں:پٹنہ یونیورسٹی میں 'اردو صحافت کل،آج اور کل' پر سمینار منعقد

گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیئرمین ارشد فیروز نے اردو کی تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی اردو زبان سے بے نیازی اختیار کی وہ ہندوستان کی تہذیب و ثقافت سے بے نیازی اختیار کی. پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شادماں نے بحسن و خوبی انجام دئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.