ETV Bharat / state

Urdu Journal of Patna University: 'اردو جرنل کا شمارہ اردو صحافت کی دو سو سالہ تاریخ پر مشتمل ہوگا' - پٹنہ یونیورسٹی

پروفیسر شہاب ظفر اعظمی نے کہا کہ شعبہ اردو کا ایک اہم حصہ اردو جرنلزم بھی ہے جہاں سے اب تک متعدد صحافیوں نے باضابطہ کورس مکمل کر آج ملک کے اہم الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ ہیں۔ Department of Urdu Patna University Magazine "Urdu Journal

اردو صحافت
اردو صحافت
author img

By

Published : Aug 9, 2022, 3:03 PM IST

پٹنہ: سنہ 1822 سے 2022 تک اردو صحافت کی ایک روشن تاریخ رہی ہے، اس تاریخ کے دو سو سال مکمل ہو چکے ہیں، اور پورے بھارت میں دو سو سالہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اس لئے شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کے سالانہ تحقیقی مجلہ 'اردو جرنل' کی مجلس مشاورت میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اردو جرنل کے نئے شمارے میں ایک گوشہ اردو صحافت کی دو سو سالہ تاریخ کے لئے مختص ہوگا۔ شعبہ اردو کا جرنل گزشتہ گیارہ برسوں سے پابندی کے ساتھ شائع ہو رہا ہے جس کا ہر شمارہ عمومی تحقیقی مقالات کے ساتھ کسی مخصوص موضوع پر ایک گوشے کے ساتھ منظر عام پر آتا ہے۔ Department of Urdu Patna University Magazine Urdu Journal

پروفیسر شہاب ظفر اعظمی
مذکورہ باتیں شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کے صدر شعبہ پروفیسر شہاب ظفر اعظمی نے ای ٹی وی بھارت سے کہی. انہوں نے کہا کہ شعبہ کا اردو جرنل یو جی سی کیر لسٹ میں شامل ہونے کے بعد اس کی اہمیت مزید دوبالا ہو گئی ہے، اردو صحافت کے لئے جن موضوعات پر مقالے لکھے جائیں گے ان میں "اردو صحافت کی دو سو سالہ تاریخ کے اہم موڑ، اردو کے اہم اخبارات و رسائل،اردو صحافت کے فروغ میں خواتین کا حصہ، اردو کے اہم مدیران اور ان کے اداریے، اردو کے غیر مسلم صحافی اور ان کی خدمات، تحریک آزادی میں اردو صحافت کا حصہ، اردو صحافت کے بدلتے چہرے، قومیت کی تعمیر اور اردو صحافت، حب الوطنی اور اردو صحافت، اردو صحافت کو درپیش مسائل" وغیرہ شامل ہیں۔مزید پڑھیں:Urdu Journal of Patna University: پٹنہ یونیورسٹی کا مجلہ 'اردو جرنل' یو جی سی کی فہرست میں شامل

پروفیسر شہاب ظفر اعظمی نے کہا کہ شعبہ اردو کا ایک اہم حصہ اردو جرنلزم بھی ہے جہاں سے اب تک متعدد صحافیوں نے باضابطہ کورس مکمل کر آج ملک کے اہم الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ ہیں. اردو صحافت کے دو صدی کے آغاز میں ہی ہمارا شعبہ شاید پہلا شعبہ ہوگا جس نے اردو صحافت پر باضابطہ پروگرام منعقد کیا اور ہم آگے مزید پروگرام کریں گے تاکہ نئی نسل اردو صحافت کی خدمات سے واقف ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.