ETV Bharat / state

Urdu Journal of Patna University: پٹنہ یونیورسٹی کا مجلہ 'اردو جرنل' یو جی سی کی فہرست میں شامل

گزشتہ بارہ برسوں میں 'اردو جرنل' تنقیدی و تحقیقی مضامین کے ساتھ کسی ایک مخصوص گوشے کے ساتھ منظر عام پر آتا رہا ہے. اس کے جو اہم گوشے اب تک شائع ہو چکے ہیں ان میں 'دبستان عظیم آباد، سہیل، مجاز، فیض، منٹو، تحقیق و تنقید، ہمعصر افسانہ، ہمعصر ناول، ہمعصر شاعری کے علاوہ ایک اہم اور ضخیم شمارہ شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کی تاریخ" پر مشتمل ہے۔ ''Department of Urdu Patna University Magazine "Urdu Journal

اردو جرنل
اردو جرنل
author img

By

Published : Aug 2, 2022, 12:13 PM IST

Updated : Aug 2, 2022, 1:00 PM IST

پٹنہ: بہار کی پٹنہ یونیورسٹی علمی اعتبار سے قومی سطح پر ممتاز یونیورسٹی مانی جاتی ہے، اس یونیورسٹی میں شعبہ اردو کا قیام 1936 میں عمل میں آیا تھا، اس شعبہ سے تربیت یافتہ طلباء کی بڑی تعداد نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر اپنی علمی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ شعبہ اردو کی اہم بات یہ ہے کہ شعبہ کا ادبی ترجمان اردو مجلہ 'اردو جرنل' کے نام سے پابندی کے ساتھ 2010 سے شائع ہو رہا ہے جس میں مختلف موضوعات کے تحت علمی، ادبی، تحقیقی اور معیاری مضامین شائع ہوتے ہیں۔ Department of Urdu Patna University

اردو جرنل

اردو جرنل کے اختصاص و پیشکش کو دیکھتے ہوئے اب یو جی سی نے اسے اپنی کیئر لسٹ Care list کی فہرست شامل کر لیا ہے، اس لسٹ میں ملک بھر سے چنندہ رسائل کو ہی شامل کیا گیا ہے جس میں اردو جرنل کو بھی نمایاں جگہ ملی ہے۔ اردو جرنل کے یو جی سی لسٹ میں شامل ہونے کے بعد اس میں شائع ہونے والے ریسرچ اسکالرز کے مضامین اب اہمیت کے حامل ہوں گے جو ملازمت یا کسی بھی شعبے میں تقرری کے وقت معاون ثابت ہوگا، اس سے شعبہ کے طلباء میں خوشی کا ماحول ہے۔

اس رسالے نے مختصر وقت میں اپنی خصوصیات و امتیاز کے سبب اردو دنیا میں منفرد شناخت بنا لی ہے۔ اس رسالے میں جہاں نامور ادیبوں، علمی شخصیات اور اہل قلم کے مضامین شائع ہوتے ہیں وہیں یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالرز و نئے قلمکاروں کو بھی موقع فراہم کر کے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اردو جرنل کے حوالے سے اس کے مدیر اور شعبہ صدر پروفیسر شہاب ظفر اعظمی بتاتے ہیں کہ شعبہ اردو کے قیام کے 75 سال گزر جانے کے بعد اس وقت کے صدر شعبہ پروفیسر اعجاز علی ارشد و دیگر اساتذہ کی نگرانی میں اردو جرنل کا پہلا شمارہ شائع ہوا تھا۔

گزشتہ بارہ برسوں میں اردو جرنل تنقیدی و تحقیقی مضامین کے ساتھ کسی ایک مخصوص گوشے کے ساتھ منظر عام پر آتا رہا ہے. اس کے جو اہم گوشے اب تک شائع ہو چکے ہیں ان میں 'دبستان عظیم آباد، سہیل، مجاز، فیض، منٹو، تحقیق و تنقید، ہمعصر افسانہ، ہمعصر ناول، ہم عصر شاعری کے علاوہ ایک اہم اور ضخیم شمارہ شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کی تاریخ" پر مشتمل ہے. یہ تمام شمارے ایک دستاویزی حیثیت کے ساتھ عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھے گئے۔

مزید پڑھیں:Literary Event Held at Patna University:بغیر تحقیق کے کوئی ادبی تاریخ نہیں لکھی جا سکتی، پروفیسر اعجاز علی ارشد

اس طرح سے شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کا اردو جرنل بہار کی کسی بھی یونیورسٹی سے شائع ہونے والے رسالوں میں واحد رسالہ بن گیا ہے جسے یو جی سی نے اپنی کیئر لسٹ میں شامل کیا ہے۔ اردو جرنل کی اس کامیابی پر جہاں شعبہ کے اساتذہ و طلباء میں خوشی ہے وہیں اردو داں طبقہ نے بھی اردو جرنل کی نمایاں کامیابی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اس کی خدمات کی ستائش کی ہے۔ شعبہ اردو کا اردو جرنل آج جس طرح اپنے معیار و مزاج سے تشنگان ادب کی پیاس بجھا رہا ہے، امید ہے آنے والے دنوں میں یہ رسالہ سرمایہ ادب بنے گا۔

Last Updated : Aug 2, 2022, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.