ETV Bharat / state

Bihar Urdu, Bangla TET اردو، بنگلہ ٹی ای ٹی امیدوار 9 سالوں سے انصاف کے لئے ترس گئے، ذمہ دار کون؟

حسن رضا امجدی نے کہا کہ 9 سالوں میں انصاف کے لیۓ ہم لوگوں نے پولس کی بہت لاٹھیاں کھاٸیں، نہ جانے کتنی ریلیاں ہوئی، پورے بہار میں دھرنے اور احتجاج ابھی جاری ہے،لیکن اردو ٹی ای ٹی امیدوار انصاف کے لئے در بدر بھٹکنے پر مجبور ہیں۔

اردو،بنگلہ ٹی ای ٹی امیدوار
اردو،بنگلہ ٹی ای ٹی امیدوار
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 6:28 PM IST

Updated : Feb 7, 2023, 10:45 AM IST

اردو، بنگلہ ٹی ای ٹی امیدوار 9 سالوں سے انصاف کے لئے ترس گئے، ذمہ دار کون؟

پٹنہ: نتیش حکومت نے بہار میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کی آسامیاں کے تحت سال 2013 میں اردو بنگلہ اساتذہ کے لئے اسپیشل اردو بنگلہ ٹی ای ٹی امتحان منعقد کرائی تھی، جس میں چار لاکھ سے زائد امتحان دہندگان شریک ہوئے تھے، 2014 میں جب رزلٹ شائع ہوا تو اس میں تقریباً 26 ہزار امیدواروں کو کامیابی ملی تھی، مگر 26 ہزار میں بارہ ہزار اردو بنگلہ ٹی ای ٹی امیدواروں کا نام میرٹ لسٹ میں آنے کے بعد بھی انہیں فیل کردیا۔

اردو بنگلہ ٹی ای ٹی یونین کے ریاستی صدر حسن رضا امجدی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی نتیش کمار اردو کے تئیں محبت رکھتے ہیں مگر ان کے افسران کا اس معاملے بہتر کارکردگی نہیں ہے، ریاست بہار ملک ہی نہیں بلکہ دنیا کا پہلا ریاست ہوگا جہاں امیدواروں کو کامیاب کر کے پھر اسے فیل کر دیا جاتا ہے، اپنے حق اور انصاف کے لئے گزشتہ 9 سالوں سے بہار کے 12 ہزار امیدوار احتجاج و مظاہرہ کر رہے ہیں، احتجاج میں کتنے لوگ زخمی ہوئے، جب معاملہ بگڑا تو وزیراعلی نے تمام اعلیٰ افسران کی میٹنگ بلائی اور لیگل اوپینیین کورٹ سے منگوایا، وہاں سے بھی فیصلہ ہمارے حق میں آیا، اس کے بعد اوپینیین کے مطابق محکمہ تعلیم نے پانچ فیصد کم کرکے رزلٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ابھی تک 9 سالوں میں وزیراعلیٰ ان بارہ ہزار بہنوں اور بیٹیوں کے بارے میں کوٸ فیصلہ نہیں کیا.

انہوں نے کہا کہجب عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہوئی تو ہمیں امید تھی کہ اس حکومت میں ہمیں انصاف ملے گا، اس سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو و دیگر وزراء سے بھی ملاقات کی، سبھی کی طرف سے صرف یقین دہانی کرائی جاتی ہے، مگر وقت نہیں بتایا جاتا کہ کب تک ہمیں انصاف ملے گا. حسن رضا امجدی نے مزید کہا کہ رواں ماہ شروع ہو رہے بہار اسمبلی کے اجلاس میں اگر اس معاملے کو حل نہیں کیا گیا تو تمام امیدوار بہار اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔

مزید پڑھیں:TET Candidates Protest Against the Government: ٹی ای ٹی امیدواروں کا حکومت کے خلاف احتجاج

Last Updated : Feb 7, 2023, 10:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.