ETV Bharat / state

Election Commission Prize Contest: گیا میں الیکشن کمیشن کا انعامی مقابلہ، دو لاکھ روپے تک ملے گا انعام - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ووٹنگ کی اہمیت اور اس کے فائدے پر قومی الیکشن کمیشن کی بیداری مہم کی تشہیر ہوگی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے الیکشن کمیشن کے انعامی مقابلہ میں ضلع کے باشندوں سے شامل ہونے کی اپیل کی۔

Election Commission Prize Contest
گیا مین الیکشن کمیشن کے انعامی مقابلہ میں دو لاکھ روپے تک ملے گا انعام
author img

By

Published : Feb 19, 2022, 2:32 PM IST

گیا: الیکشن کمیشن کے انعامی مقابلہ میں فرسٹ آنے والے کو دو لاکھ روپے تک کا انعام ملے گا پچیس جنوری سے مقابلہ شروع ہے اور پندرہ مارچ کو اختتام ہوگا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹرز ڈے 2022 کے موقع پر قومی ووٹر بیداری مقابلہ شروع کیا ہے جس میں لاکھوں روپے انعام کے طور پر فرسٹ سکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے ووٹرز کو دیا جائے گا۔ یہ انعامی مقابلہ ووٹرز کے درمیان بیداری پیدا کرنے اور اپنے ووٹ کی اہمیت سمجھنے کے تعلق سے شروع کیا گیا ہے بیداری مہم کا موضوع " ووٹ میرا مستقبل میرا اور ایک ووٹ کی طاقت" ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی اس مہم میں سبھی طبقے وعمر کے ووٹرز شریک ہوسکتے ہیں اس میں سوالوں کے جواب، گیت، ویڈیو، پوسٹر سلگون پینٹنگ وغیرہ الیکشن کمیشن کے ویبسائٹ پر بھیجنا ہے۔ ملکی سطح سے انعامی مقابلہ میں حصہ لینے والوں کو الیکشن کمیشن توصیفی سند سے بھی نوازے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Gaya Cong Vice President Passes Away: گیا ضلع کے کانگریس نائب صدر زبیر احمد خان کا انتقال

الیکشن کمیشن کا یہ پروگرام گزشتہ 25 جنوری سے شروع ہے، جو 15 مارچ 2022 تک چلے گا۔ اس حوالے سے جانکاری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انچارج سومن کمار نے بتایا کہ مقابلہ میں میں سبھی عمر کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔

ضلع سطحی سوئپ آئیکون اور پی ڈبلیو ڈی آئی فون کے ویڈیو پیغاموں کو کو مختلف انٹرنیٹ میڈیا اکاؤنٹ اور پیج پر اپلوڈ کیا جائے گا ضلع الیکشن کمیشن کی آئیکون سے ایک ریکارڈنگ پیغام بھیجنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سبھی تعلیمی اداروں کو اس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ حصہ داری کیلئے جوڑا جائے گا الیکشن کمیشن کے ذریعے کامیاب لوگوں کو انعام دیا جائے گا 7500 روپے سے لیکر دو لاکھ روپے تک انعام کی رقم دی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ انچارج ڈی ایم سومن کمار نے بتایا کہ ضلع میں جنوری 2022 تک الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق 30 لاکھ 60 ہزار ووٹرز ہیں جبکہ اسکی تعداد مزید بڑھے گی 2011 سینسس کے مطابق ضلع میں کل آبادی 52 لاکھ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.