ETV Bharat / state

گیا: کلونا پہاڑ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی

بہار کے ضلع گیا میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے کیونکہ اس کا قتل بے رحمی سے کیا گیا ہے۔ نوجوان کی دونوں آنکھیں نکال لی گئیں ہیں اور اس کے پیٹ کو بھی چیرا گیا۔ قتل کی وجہ کا انکشاف نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

unknown dead body found in gaya
کلونا پہاڑ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 10:44 PM IST

ضلع گیا کے گروا تھانہ حدود میں واقع کلونا پہاڑ سے آج ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ نوجوان کا قتل اس طریقے سے کیا گیا ہے کہ اس کی پہچان نہیں ہوسکے۔

بتایا جارہا ہے کہ واردات کی خبر پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان اس وقت پہنچی جب کچھ لوگ پہاڑ پر تفریح کے لیے چڑھے تھے۔ پہاڑ کے اوپر انہیں ایک لاش نظر آئی، جس کے بعد انہوں نے اسکی اطلاع گاؤں کے بڑے لوگوں کو دی اور اسکے بعد اس کی خبر پولیس تک پہنچی۔

اطلاع کے مطابق دیر شام کو پولیس نے پہاڑ سے لاش کو پہاڑ سے اتار لیا ہے اور آگے کی کارروائی میں پولیس مصروف ہے۔ لاش کو انوگرہ نارائن ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا ہے۔

ادھرلاش ملنے کے بعد علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی ہے، چونکہ گروا کا علاقہ نکسل متاثر علاقہ ہے اور یہاں لوگوں کو کئی طرح کے ڈر کا سامنا ہے۔ جس حالت میں لاش ملی ہے اس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ شاید کہ دو تین دن قبل ہی قتل کیا گیا ہو۔

مزید پڑھیں: راجستھان میں گولی مار کر نوجوان کا قتل، انٹرنیٹ خدمات بند

مقامی لوگ کچھ بولنے سے ڈر رہے ہیں تاہم آنکھ نکالنے اور پیٹ چیرے جانے کو تشویشناک بتاتے ہوئے یہ ضرور کہہ رہے ہیں کہ کہیں آنکھیں اور دیگر اعضاء کی غیر قانونی دھندے تو اس علاقے میں نہیں چل رہے ہیں حالانکہ زیادہ تر لوگ اس تشویش ناک بات سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔ پولیس نے بھی اس بات سے انکار کیا ہے اور کہا ہے قتل کی وجہ اور قاتلوں کا پولیس انکشاف کرنے میں کامیابی حاصل کرے گی۔ تمام پہلوؤں پر تحقیق کی جائے گی اور جلد پردہ فاش ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.