ETV Bharat / state

مظفرپور:سیلاب کے دوران شادی - مظفرپورکے بھٹھنڈی گاؤں

ریاست بہار کے سیلاب متاثرہ ضلع مظفرپور کی ایک شادی کی تقریب کا ایک الگ ہی منظر سامنے آیا ہے۔

سیلاب کے دوران شادی
سیلاب کے دوران شادی
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 5:09 PM IST

جہاں سیلاب کے پانی کو عبور کرکے دولہا بارات لے کر بیاہ کرنے گاؤں پہنچا۔

علاقے میں اس انوکھی شادی کے بارے میں مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

سیلاب کے دوران شادی

سیلاب میں زندگی بسر کرنے کے ساتھ ساتھ خوشی منانے کا فن بھی بہار کے عوام بخوبی جانتے ہیں۔

اس کی دلچسپ مثال مظفر پور کے سکرا بلاک میں دیکھی جا سکتی ہے۔

جہاں دولہے کو سیلاب کی بھی پرواہ نہیں تھی اور وہ بارات کے ساتھ شادی کرنے پہنچ گیا۔

بارات سمستی پور کے گاؤں موسیٰ پور سے مظفرپورکے بھٹھنڈی گاؤں آئی۔

موسیٰ پور کے محمد اقبال کے صاحبزادہ محمد حسن رضا اور مرحوم محمد شاہد کی بیٹی ماجدہ خاتون سے نکاح ہونا پہلے سے طے تھا۔

دریں اثنا سیلاب کی وجہ سے گاؤں میں پانی آگیا ۔

دلہن کے اہل خانہ شادی کی تاریخ میں تبدیلی چاہتے تھے تاہم دولہا کے رشتہ دار اس کے لیے تیار نہیں ہوئے۔

اس لیے گاؤں میں سیلاب کے پانی کے درمیان شادی کی تقریب منائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:گیا: نجی ہسپتالوں میں سات سوروپے میں ہوگا کورونا کا ٹیسٹ

گاؤں کے ایک خاص مقام تک دولہا کی گاڑی آ سکی، اس سے آگے پانی ہونے کے سبب دولہا گاڑی سے اترگیا اور پانی کے اندر چلتا ہوا دلہن کے گھر پہنچا ۔

جہاں رسم و رواج کے ساتھ شادی منعقد ہوئی اور پھر دلہن کی رخصتی عمل میں آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.