پاسوان اسمبلی کے سکریٹری مع الیکشن افسر کے سامنے دن کے ایک بجے راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اس موقع پر بہار کے وزیراعلیٰ اور جنتادل یونائٹیڈ( جے ڈی یو ) کے قومی صدر نتیش کمار، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے، ریاست کے سڑک تعمیرات کے وزیر نند کشور یادو اور توانائی کے وزیر بجیندر پرساد یادو سمیت قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کے دیگر سنیئر لیڈرا ن موجود تھے۔
مرکزی وزیر قانون اور بھارتیہ جنتاد پارٹی ( بی جے پی ) کے سنیئر رہنما روی شنکر پرساد کے پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقہ سے انتخاب جیتنے کے بعد خالی ہوئی راجیہ سبھا کی ایک سیٹ پر پاسوان کو این ڈی اے نے امیدوار بنایا ہے۔
اس ضمنی انتخاب کیلئے 25 جون تک نامزدگی کا پرچہ داخل کیاجائے گا جبکہ 26 جون کو داخل پرچوں کی جانچ ہو گی۔وہیں 28 جون کو نام واپسی کا آخری دن ہے۔
ایسی امید ہیکہ مسٹر پاسوان بلا مقابلہ منتخب ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ 5 جولائی کو شام چار بجے تک ووٹنگ کئے جانے کے لیے وقت مقرر ہے۔
اگر کوئی اس سیٹ سے ضمنی انتخاب کے لیے پرچہ داخل کرتاہے تو ایسے میں ووٹنگ ہوگی ۔