ETV Bharat / state

Bridge Collapses In Bhagalpur بہار کے بھاگلپور میں گنگا ندی پر زیر تعمیر پُل ٹوٹا - سلطان گنج اگوانی پُل

بہار کے بھاگلپور میں سلطان گنج اگوانی پُل ایک بار پھر ٹوٹ کر گر گیا ہے۔ پُل کے چار ستون گنگا میں ڈوب گئے۔ اس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی یہ پُل نو اپریل 2022 کی رات کو گر گیا تھا۔ اس معاملے پر بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے، اس سے پہلے بھی یہ پُل گر چکا ہے۔ اس معاملے کی جانچ کی جائےگی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

بہار کے بھاگلپور میں گنگا ندی پر زیر تعمیر پُل ٹوٹا

author img

By

Published : Jun 4, 2023, 9:40 PM IST

Updated : Jun 4, 2023, 10:08 PM IST

بہار کے بھاگلپور میں گنگا ندی پر زیر تعمیر پُل ٹوٹا

بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور میں زیر تعمیر پُل گر گیا ہے۔ سلطان گنج اگوانی کے درمیان دریائے گنگا پر بنائے جا رہے پُل کے چار ستون گر کر گنگا میں ڈوب گئے ہیں۔ اس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ اس سے قبل بھی یہ پُل گر چکا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہے۔ دوسری جانب اتوار کو پُل کے گرنے سے تعمیراتی کام پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

اس معاملے پر بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے، اس سے پہلے بھی یہ پُل گر چکا ہے۔ اس وقت ہم اپوزیشن میں تھے اور اس معاملے پر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ وہیں انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کی جائےگی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح پُل کے چار ستون دریائے گنگا میں گر کر ڈوب گئے۔ پُل تقریباً ایک سو میٹر تک گر گیا ہے۔ اس واقعے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد عہدیداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بہار اسٹیٹ برج کنسٹرکشن کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر موقع پر روانہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پُل کے کچھ سپن گر گئے ہیں۔ یہ تو موقع پر پہنچنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ ابھی کچھ کہنا درست نہیں۔ بہار اسٹیٹ برج کنسٹرکشن کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر یوگیندر کمار نے کہا کہ "واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پل کا کچھ فاصلہ گر گیا ہے۔ ہم موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ پہنچنے کے بعد صورتحال کے بارے میں بتا سکیں گے۔ ابھی کچھ کہنا درست نہیں ہے۔"

یہ پُل سی ایم کا ڈریم پروجیکٹ ہے: پُل گرنے کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی۔ پربتہ ایم ایل اے نے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کا معیار ٹھیک نہیں ہے۔ بتا دیں کہ سلطان گنج اگوانی پل سی ایم نتیش کمار کے ڈریم پروجیکٹ میں شامل ہے۔ ایس پی سنگلی نام کی کمپنی اس پل کو تعمیر کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Cable Bridge Collapses in Morbi گجرات کے موربی علاقے میں کیبل پُل اچانک ٹوٹا، 141 سے زائد افراد ہلاک

Last Updated : Jun 4, 2023, 10:08 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.