ETV Bharat / state

گیا: عمیر احمد نے ضلع پریشد کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 4:01 PM IST

Updated : Nov 2, 2021, 5:05 PM IST

عمیر خان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فارغ ہیں اور موجودہ وقت میں وہ سیاست میں سرگرم ہیں۔ کانگریس کے اقلیتی سیل جھارکھنڈ کے انچارج بھی ہیں۔

گیا: عمیر احمد نے ضلع پریشد کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا
گیا: عمیر احمد نے ضلع پریشد کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پنچایت الیکشن کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، بچے ہوئے پانچ مرحلے کی انتخاب کے لیے امیدوار پوری طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

آج ضلع گیا کے بارہ چٹی بلاک کے ضلع پریشد نمبر 45 سے موجودہ ضلع پریشد کے رکن عمیر احمد خان نے پرچہ نامزدگی داخل کی۔

گیا میں پنچایت الیکشن کے پانچ مرحلے کی ووٹنگ اور کاونٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ چھٹے مرحلے کے لیے آئندہ تین نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ آخری مرحلہ کے لیے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کانگریس کے اقلیتی سیل کے جھارکھنڈ انچارج و موجودہ ضلع پریشد کے رکن عمیر احمد خان نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا۔

عمیر خان نے سنہ 2016 کے پنچایت الیکشن میں ضلع پریشد کی سیٹ پر جیت درج کی تھی انہیں کل 8 ہزار 800 ووٹ ملے تھے تھے جبکہ دوسرا پوزیشن پر رہے امیدوار ان سے 2100 ووٹ سے پچھڑ گئے تھے۔

عمیر احمد خان کا سیاسی بیک گراؤنڈ مضبوط رہا ہے۔ ان کے ماموں مرحوم شکیل احمد خان بہار کے قدآور رہنما کے ساتھ راشٹریہ جنتا دل کی حکومت کے کابینہ میں کئی بڑے اور اہم وزرات کی ذمہ داری سنبھال چکے تھے وہ گیا کے گروا اسمبلی حلقہ سے پندرہ برسوں تک رکن اسمبلی رہے تھے۔

عمیر خان علی گڑھ یونیورسٹی سے فارغ ہیں اور موجودہ وقت میں وہ سیاست میں سرگرم ہیں۔ کانگریس کے اقلیتی سیل جھارکھنڈ کے انچارج بھی ہیں۔

انہوں نے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے اپنے پانچ سال میں علاقے کے ہر طبقے کا خیال رکھا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: گیا: پنچایت الیکشن کے پانچویں مرحلے میں مسلم امیدواروں کی کارکردگی مایوس کن

واضح رہے کہ بارہ چٹی کا علاقہ نکسل متاثر علاقوں میں شمار ہوتا ہے یہاں اسمبلی حلقہ محفوظ حلقہ ہے جبکہ ضلع پریشد کی دونوں سیٹ 45 اور 46 جنرل سیٹ ہے، 45 میں قریب پچاس ہزار کل ووٹ ہے جس میں قریب پندرہ ہزار مسلم ووٹرز ہیں۔ گزشتہ پنچایت الیکشن میں 8800 ووٹ میں جیت ہار کا فیصلہ ہوگیا تھا۔

بارہ چٹی بلاک میں مسلمانوں کی نمائندگی پر نظر ڈالی جائے تو یہاں پنچایت انتخابات میں نمائندگی بہتر ہوتی ہے یہاں ایک علاقہ 45 سے ضلع پریشد کی سیٹ پر زیادہ تر مسلم امیدوار ہی کامیاب ہوتے رہے ہیں جبکہ اس علاقے میں وارڈ ممبر پنچایت سمیتی، پنچ سرپنچ کی تعداد بھی دس سے بارہ فیصد ہوتی ہے۔ اسی طرح سے اس بلاک سے تین سے چار مکھیا امیدوار بھی جیت درج کرتے رہے ہیں۔

Last Updated : Nov 2, 2021, 5:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.