ETV Bharat / state

Road Accident In Gaya گیا سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موت

گیا میں ہوئے سڑک حادثے میں دونوجوانوں کی موت ہوگئی ہے۔ ایک نوجوان گزشتہ دنوں ہی ایس ڈی او کے عہدے سے مستفی ہوا تھا جبکہ دوسرا نوجوان ذیشان کی گزشتہ ماہ شادی کے لیے منگنی ہوئی تھی۔ Road Accident In Gaya

گیا سڑک حادثے میں دو نوجوان کی موت
گیا سڑک حادثے میں دو نوجوان کی موت
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 9:14 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ حادثہ دو فور وہیلر گاڑیوں پر سوار دوستوں کے درمیان 'ریسنگ ' کے دوران پیش آیا۔ اس حادثے میں ذیشان نواز عرف ہنی عمر 30 برس اور شوبھم کی ہلاکت ہو گئی۔ جبکہ ایک نوجوان کنال شدید طورپر زخمی ہے۔ حادثہ شہر گیا کے ایئرپورٹ کے پاس پیش آیا ہے۔ Two Youths Died in Road Accident in Gaya

اطلاع کے مطابق ذیشان نواز شہر کے وہائٹ ہاوس محلے کا رہنے والا تھا۔ ذیشان کے والد محمد علی نواز سعودی عربیہ کے ریاد میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت میں ہیں۔ جبکہ شوبھم کے تعلق سے بتایا جارہاہے کہ وہ شہر کے ساستری نگر میں رہتا تھا۔ شوبھم گزشتہ برس ہی بی پی ایس سی کریک کرکے ایس ڈی او کے عہدے پر فائز ہوا تھا تاہم یوپی ایس سی کی تیاری کے لیے اسنے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

گیا سڑک حادثے میں دو نوجوان کی موت
گیا سڑک حادثے میں دو نوجوان کی موت

ذیشان کے چھوٹے بھائی محمد عدنان نے بتایاکہ ذیشان اس سے بڑا بھائی تھا اور اس کی منگنی گزشتہ ماہ ہی ہوئی تھی۔ وہ بہت ہی ملنسار اور اخلاق مند تھا۔ ان کا بھائی ذیشان اپنے دوستوں کے ساتھ بودھ گیا جارہا تھا، تبھی ایک گاڑی نے اچانک سے چکمہ دے دیا۔ جس کی وجہ سے گاڑی چلا رہے شوبھم نے کنٹرول کھو دیا جسکی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Five Dead in Lakhimpur Accident لکھیم پور میں ٹیکسی پلٹنے سے پانچ افراد کی موت

واضح ہوکہ جس جگہ پر یہ حادثہ پیش آیا ہے اس راستے پر اکثر حادثات ہوتے آتے رہتے ہیں۔ دونوں نوجوانوں کی لاش مگدھ میڈیکل پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کو سپرد کردی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.