ETV Bharat / state

نکسلیوں نے خود سپردگی کی - ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں دونکسلیوں نے اسلحہ کے ساتھ پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 12, 2019, 8:01 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 7:11 PM IST

ریاست کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جتندر کمار نے بتایا کہ 'سی پی آئی ماﺅنواز کے نکسلی امرسہنی اور راکیش سہنی نے انسپکٹرجنرل آف پولیس سشیل ایم کھوپڑے کے سامنے ان کے دفتر میں خود سپردگی کی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'دونوں نکسلی ویشالی ضلع کے جنداہا تھانہ علاقہ کے باشندہ ہیں۔'

مسٹر کمار نے بتایا کہ 'امرناتھ نے خودسپردگی کے وقت نو ایم ایم کا ایک دیسی کاربائن اور 7.62 ایم ایم کا ایک دیسی پستول اور چودہ کارتوس جبکہ راکیش نے 7.62 ایم ایم کا ایک دیسی پستول ، ایک 315 بور کا دیسی پستول اور پانچ کارتوس بھی پولیس کو سونپ دیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ امر ناتھ اپنی تنظیم کا 'زونل کمانڈر' تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے بتایا کہ امرناتھ سہنی پر مختلف تھانوں میں آرمس ایکٹ، دھماکہ خیز مواد ایکٹ سمیت چودہ معاملے جبکہ راکیش پر انتہا پسندی سے متعلق چھ معاملے درج ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 7:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.