ETV Bharat / state

گیا: جوس دکان پر فائرنگ میں لڑکی سمیت دو افراد زخمی - بہار کے ضلع گیا کی اہم خبر

گیا کے بنیاد گنج تھانہ حدود میں واقع ایک جوس کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ مقامی تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ہے اور کاروائی میں مصروف ہے تھانہ انچارج اوپیندر کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے

جوس دکان پر فائرنگ میں لڑکی سمیت دو افراد زخمی

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 10:25 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں 12 بائک پر سوار 15 بدمعاشوں نے بنیاد گنج تھانہ حدود میں واقع ایک جوس کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کر کے علاقے میں سراسیمگی پھیلا دی ہے۔ بدمعاشوں نے اس دوران دو بم بھی پھینکا جس میں ایک بم بلاسٹ کر گیا وہیں دوسرا بم بلاسٹ نہیں کرسکا۔ اس واردات میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔

واردات گیا کے بنیاد گنج تھانہ حدود میں واقع ایک جوس کی دکان پر پیش آیا ہے۔ مقامی تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ہے اور کاروائی میں مصروف ہے تھانہ انچارج اوپیندر کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واردات کی وجہ اور بدمعاشوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ اطلاع کے مطابق جمعرات کی شام کو بنیاد گنج تھانہ حدود میں واقع وجے جوس دکان پر 12 بائک سے قریب پندرہ بدمعاش پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں: بہار شریف:مسلم نوجوانوں پربھیڑ کا حملہ،علی انورنے کاروائی کا مطالبہ کیا

اطلاع کے مطابق دکاندار کا کورٹ میں زمینی تنازع کو لیکر مقدمہ چل رہا ہے، جس کے سبب یہ معاملہ پیش آیا ہے۔ واردات میں سنتوش اور روبی کو پیر میں گولی لگی ہے، دونوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ بم بلاسٹ ہونے کی وجہ سے دکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.