ETV Bharat / state

Lightning in Darbhanga دربھنگہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت - بہار میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ

بہار کے دربھنگہ میں بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا بیرول کے ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ Rain in Darbhanga

دربھنگہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت

author img

By

Published : May 24, 2023, 8:25 AM IST

دربھنگہ: بہار میں دربھنگہ ضلع کے بیرول بلاک کے جگدیش پور گاؤں میں منگل کو آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ بیرول بلاک کے سرکل آفیسر ومل کمار کرن نے بتایا کہ صبح چار نوجوان موبائل پر گیم کھیل رہے تھے۔ اس دوران تیز طوفان اور بارش سے بچنے کے لیے وہ ایک جھونپڑی میں چلے گئے۔ اسی دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان مکمل طور پر جھلس گئے، جن کی موقعے پر ہی موت ہوگئی۔ جب کہ دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ ومل کمار نے بتایا کہ زخمی نوجوان کا علاج بیرول ریفرل اسپتال میں جاری ہے۔ مرنے والوں کی شناخت جگدیش پور گاؤں کے آنند سہنی اور کہوا گاؤں کے نتیش رام کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر دونوں مہلوکین کے لواحقین کو فوری طور پر 4-4 لاکھ روپے رقم کا چیک فراہم کر دیا گیا۔ ریاست کے بیگوسرائے میں 02 اور ویشالی میں 01 افراد کی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو گئی۔ پروزیر اعلیٰ نتیش کمار سوگوار ہیں اور انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے تمام مہلوکین کے لواحقین کو فوری طور پر چار ۔چار لاکھ روپے امداد کی رقم دینے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ خراب موسم میں احتیاط برتیں۔

یہ بھی پڑھیں: Lightning Strikes in Tripura تریپورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک کی موت، 10 زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.