سمستی پور: بہار میں سمستی پور ضلع کے وارث نگر تھانہ علاقہ کے سمتل پور چوک واقع ایک موٹر گیریج پر پولیس نے آج چھاپے ماری کر قریب پانچ لاکھ روپے کی انگریزی شراب برآمد کی اور دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایاکہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے اس گیریج پر چھاپے ماری کی اور وہاں سے گاڑی پر لدی 765 لیٹر انگریزی شراب برآمد کی ۔ پولیس نے اس کارروائی میں دو اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ گرفتار اسمگلروں کے پاس سے چھ موٹر سائیکل ، دو میجک ، ایک پک اپ وین اور دو موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں برآمد شراب ہریانہ میں تیار کی گئی ہے۔ Two liquor smugglers arrested in Samastipur
یہ بھی پڑھیں: Liquor Recovered in Vaishali ویشالی میں سو سے زائد کارٹن انگریزی شراب برآمد
یواین آئی