ETV Bharat / state

بہار: قتل کا معمہ حل، دو افراد گرفتار

پولیس نے قتل کے الزام میں پردومن کمار عرف راہل کمار اور پلمبرنگ کا کام کرنے والا سندیپ یادو کو گرفتار کیا ہے، پوچھ تاچھ میں پتہ چلا ہے کہ گھریلو کشیدگی کو لیکر روی کانت کا قتل کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 12:51 PM IST

قتل معاملہ میں دو افراد گرفتار
قتل معاملہ میں دو افراد گرفتار

ریاست بہار کے شہر گیا میں گزشتہ 31دسمبر 2019 کو ملنے والی نامعلوم شخص کی لاش کا پولیس نے انکشاف کردیا ہے، اس معاملے میں پولیس نے دو قاتلوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

قتل معاملہ میں دو افراد گرفتار

گیا کے کھجوریا پہاڑ پر گزشتہ روز ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی، لاش کو اتنا بے رحمی سے کچلا گیا تھا کہ لاش کی شناخت کرنے میں پولیس کو کافی پریشانی ہوئی تاہم پولیس نے کسی طرح مہلوک کی پہچان کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

مہلوک کی پہچان ضلع گیا کے وزیرگنج تھانہ حدود کے رہنے والے بسنت کمار کے بیٹا روی کانت کے طور پر ہوئی ہے۔

ایس ایس پی نے قتل معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سٹی ڈی ایس پی راج کمار شاہ اور رام پورتھانہ انچارج کو معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی ہے، ایس ایس پی ادتیہ کمار نے بتایا کہ انکے ذریعے بنائی گئی ٹیم نے روی کانت کے موبائل فون کالز کے سی ڈی آر نکالے اور اسی کے بعد اسکی تحقیقات کی۔

پولیس نے اس معاملے میں پردومن کمار عرف راہل کمار اور پلمبرنگ کا کام کرنے والا سندیپ یادو کو گرفتار کیا ہے، پوچھ تاچھ میں پتہ چلا ہے کہ گھریلو کشیدگی کو لیکر روی کانت کا قتل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار افراد کے پاس سے موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے جس سے روی کانت کو فون کیا تھا اور ساتھ ہی قتل میں استعمال کیے جانے والے پتھر کو بھی برآمد کرلیا گیا ہے، پتھر پر خون کے نشانات ہیں، دونوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.