پولیس ذرائع نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے کوڈرما ضلع کے بس دھروا گاﺅں باشندہ کالیا دیوی کو کینسر کے علاج کے لیے بولیرو سے پٹنہ لے جایا جا رہا تھا تبھی مادھو بیگھا گاﺅں کے نزدیک ٹرک اور بولیرو کی ٹکر ہوگئی۔
اس واقعے میں بولیرو پر سوار انل یادو اور سنتو یادو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کالیا دیوی سمیت تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو نوادہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ ) ریفر کر دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کرائے جانے کے بعد لاش اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہے۔