ETV Bharat / state

بس اور ٹرک کے مابین ٹکر میں دو لوگوں کی موت، 18 زخمی - بہار نیوز

بہار میں بھاگلپور ضلع کے بھوانی پور تھانہ علاقہ کے نارائن پور چوک کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر۔31 پر بس اور ٹرک کے مابین ہوئی ٹکر میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔

بس اور ٹرک کے مابین ٹکر میں دو لوگوں کی موت

author img

By

Published : Mar 12, 2020, 11:38 PM IST

نوگچھیا کے سب ڈویژنل افسر مکیش کمار نے آج یہاں بتایاکہ بس پر سوار مسافر بیگو سرائے سے بھاگلپور جارہے تھے تبھی نارائن پور چوک کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے بس میں ٹکر مار دی۔

اس حادثہ میں ٹرک ڈرائیور کشن شرما (38) اور بس پر سوار مسافر چندر منی کمار (23) کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ 18 مسافر زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والا ڈرائیور اتر پردیش کے کشی نگر ضلع کے بکہر واکے جبکہ ہلاک ہونے والا مسافر سمستی پور ضلع کے چک میسی تھانہ کے کشیاری گاﺅں کا رہنے والا تھا۔

مکیش کمار نے بتایاکہ زخمیوں کو مقامی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد سبھی کو بہتر علاج کیلئے بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

دونوں ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ کو بطور معاوضہ چار۔ چار لاکھ روپے رقم مہیا کرائی جارہی ہیں۔ سبھی زخمیوں کا علاج مفت میں کیاجارہاہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے نوگچھیا سب ڈویژنل اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.