ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ نکسلی سرگرمیوں کے درست ان پٹ کی بنیاد پر چھکر بندا پہاڑ پر سرچ مہم چلائی گئی۔ اس کارروائی میں دو آئی ای ڈی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ دونوں طاقت ور بموں کا وزن قریب آٹھ کلو گرام ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غالب گمان ہے کہ سکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کے لیے نکسلیوں کے ذریعہ یہ بم لگایا گیا تھا۔
سنگھ نے بتایا کہ طاقتور آئی ای ڈی بم کی برآمدگی کے بعد اس علاقے میں سرچ مہم تیز کر دی گئی ہے اور متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرکے نکسلیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔