اردو صحافت دو سو برس مکمل ہونے کے موقع پر چند مہینے قبل ہی "مجلس اردو صحافت" کی تشکیل کی گئی تھی۔ اب یہ مجلس تحلیل کر دی گئی اوراس کا نام بدل کر" اردو میڈیا فورم" کر دیا گیا ہے۔ ایک میٹنگ میں اس کی نئی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ مزید میٹنگ بغیر تنازع کے مکمل ہوئی، اتنا ہی نہیں اتفاق رائے سے کئی اہم فیصلے بھی لیے گئے۔
میٹنگ کی صدارت کمیٹی کے صدر مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے کی۔ میٹنگ میں مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی کو صدر، ڈاکٹر ریحان غنی کو جنرل سکریٹری اور سید مشتاق احمد کو خازن کے عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے کمیٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا۔
اس کے زیر اہتمام آئندہ مارچ میں دو روزہ جشن اردو صحافت کا انعقاد پر فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ کمیٹی کے اراکین نے اتفاق رائے سے کیا۔
اردو فورم کے صدر مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ طویل تعطل کے بعد یہ اجلاس منعقد کیا گیا، جو کہ سرکاری ضابطہ اور لاک ڈاون کی وجہ ایسا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ آئند مارچ کی 16 اور 17 تاریخ کو دوروزہ جشن صحافت کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں سمینار اور مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی اس تعلق سے ایک پروگرام کا انعقاد ہو گا۔ فورم اردو صحافت سے وابستہ صحافیوں اور اخبارات کے مسائل کو حل کرنے کی مہم بھی چلائیں گے'۔