ETV Bharat / state

کیمور میں دو کسانوں کا بے رحمی سے قتل - government has completely failed in the state: Rastriya Janata Dal

کیمور میں گزشتہ رات کھیت کی رکھوالی کرنے گئے دو کسانوں کو جرائم پیشہ افراد نے بے رحمی سے قتل کر دیا، جس سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

کیمور: دو کسانوں کا بے رحمی سے قتل
کیمور: دو کسانوں کا بے رحمی سے قتل
author img

By

Published : May 30, 2020, 7:27 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں لاک ڈاٶن کے درمیان گزشتہ رات کھیت کی رکھوالی کرنے گئے دو کسانوں کو جرائم پیشہ افراد نے بے رحمی سے قتل کر دیا، جس سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

ذرائع کے مطابق کیمور ضلع میں لاؤ تھانہ کے تراؤں موضع میں گزشتہ رات سبزی کی کھیت کی رکھوالی کرنے گئے باپ بیٹے کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد بہوجن سماج پارٹی کے رہنما اوم پرکاش پانڈے نے کہا کہ کیمور میں ہی نہیں پورے ریاست میں جرائم پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہے، جس لالو رابڑی کے حکومت میں موجودہ وزیراعلی جنگل راج کہا کرتے تھے آج ان ہی کی حکومت میں جنگل راج پھر سے لوٹ آیا ہے ۔

وہیں سماجی کارکن وکاس عرف للو پٹیل نے قتل سے متعلق اپنے رد عمل میں کہا کہ تراٶں کا یہ معاملہ حکومت پر بد نما داغ ہے، اس کی جتنی بھی نندا کی جاۓ کم ہے۔

دوسری جانب راجد کے ضلعی ترجمان پنکج کمار نے بھی تراٶں حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ 'حکومت پوری طرح سے ریاست میں ناکام ہے، ریاست میں جب بر سر اقتدار پارٹی کے ایم ایل اے ہی جرائم کو انجام دے رہے ہیں تو صاف ظاہر ہے کہ حکومت جرائم پیشہ افراد کی حاصلہ افزائی کر رہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.