ETV Bharat / state

کیمور: زہریلی شراب پینے سے دو کی موت، ایس پی نے کی تصدیق - تیسری موت کی وجہ بیماری

پریس کو خطاب کرتے ہوئے ایس پی کیمور راکیش کمار نے کہا کہ 'بھبھوا تھانہ کے کڈاسن موضع میں تین نہیں دو لوگ کی موت ہوئی ہے۔ ایک موت بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس کی تصدیق کنبہ کے لوگوں نے بھی کی ہے۔'

کیمور: زہریلی شراب پینے سے دو کی موت، ایس پی نے کی تصدیق

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 10:49 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں گزشتہ رات زہریلی شراب پینے سے تین افراد کی موت ہو گئی، وہیں متعدد لوگ بیمار ہو گئے۔ اس معاملہ میں دیر شام پریس کو خطاب کرتے ہوئے ایس پی کیمور راکیش کمار نے کہا کہ 'بھبھوا تھانی کے کڈاسن موضع میں بیتی رات تین نہیں دو لوگ کی موت ہوئی ہے۔ ایک موت بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس کی تصدیق کنبہ کے لوگوں نے بھی کی ہے انہوں نے بتایا کہ تیسری موت کی وجہ بیماری ہے۔'

کیمور: زہریلی شراب پینے سے دو کی موت، ایس پی نے کی تصدیق

بتا دیں کی کیمور ضلع کے بھبھوا تھانہ کے کڑاسن موضع میں کل دیر شام زہریلی شراب پینے سے تین لوگ کی موت ہو گئی تھی اور متعدد افراد بیمار ہو گئے تھے۔

ایس پی نے بتایا کہ پانچ فروری کی شام بھبھوا تھانہ کے کڑاسن موضع میں مشکوک حالت میں کچھ لوگوں کے مرنے و بیمار ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ حادثہ کی اطلاع پر پہونچی پولیس نے پورے معاملہ کی تفتیش کی۔ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ دو شخص لال موہر بند اور رام کیش پرجاپتی کی موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لال موہر کے کنبہ کے لوگ آخری رسومات کے لئے وارانسی لے گئے ہیں۔ وہیں رام کیش پرجاپتی کو وارانسی لے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔'

ایس پی نے بتایا کہ پورے معاملہ کی حقیقت جاننے کے لئے لال موہر بند کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لئے واپس بلایا گیا۔ اس کے بعد دونوں لاشوں کو بھبھوا لا کر پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

ایس پی نے بتایا کہ 'دریں اثنا اطلاع ملی کے شیو پوروا موضع میں بھی ایک شخص، جن کا نام چندریکا پاسوان ہے، کی موت ہوئی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران چندریکا پاسوان کی بھابھی ریتا دیوی اور بڑے بھائی کشن رام سے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ گیا کے چندرکا پاسوان کی موت علاج کے دوران ہوئی ہے۔ انہیں دیر شام پیٹ میں درد کی شکایت ہوئی تھی۔ جس پر انہوں نے درد کی میڈیسین لی تھی۔ کنبہ کے لوگوں نے مزید بتایا کہ چندریکا پاسوان گوہاٹی کے کوئلہ منڈی میں کام کرتا تھا، جہاں گرد غبار کے وجہ سے بیمار رہتا تھا۔ منڈی بند ہونے کے بعد گھر آگیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ منا موسہر نام کا اک شخص یوپی کے چندولی سے لا کر شراب فروخت کیا کرتا ہے اور مذکورہ دو لوگوں کی موت شراب پینے کے وجہ سے ہوئی ہوگی۔ منا موسہر شراب معاملہ میں پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔ جس پر بھبھوا تھانہ میں کئی مقدمات بھی درج ہیں اور دو بار جیل بھی جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کو نافذ کیا جائے گا: جے پی نڈا

ایس پی نے بتایا کہ اس حادثہ کے بعد ضلع کہ پانچ تھانہ کی ٹیموں کے ساتھ محکمہ آبکاری کے زریعہ پورے گاٶں میں چھاپہ ماری کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ میڈکل بورڈ کے ذریعہ پوسٹ مارٹم کے بعد جو رپورٹ آئی ہے اس میں صاف نہیں ہے کی موت کی وجہ کیا ہے۔ اس معاملہ میں منا موسہر کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.