گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں 19 دسمبر اور 20 دسمبر کو دو روزہ ڈویژنل سطح کے روزگار اور پیشہ ورانہ رہنمائی میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر منصوبہ بندی گیا نشانت کمار سنہا نے کہا کہ یہ میگا روزگار میلہ لیبر ریسورس ڈیپارٹمنٹ حکومت بہار کی ہدایات کے مطابق منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس جاب فیئر میں امیدواروں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے 25 سے زائد کمپنیاں پہنچی ہیں ن اس سال پوری توجہ مقامی امیدواروں کو مقامی سطح پر روزگار فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ Two Day Job Fair Held In Gaya Bihar
اس روزگار میلے میں آٹھویں، دسویں، انٹر، گریجویشن، بی ٹیک، ایم بی اے، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ، نرسنگ، ہوٹل مینجمنٹ کی اہلیت رکھنے والے بے روزگار یا تجربہ کار امیدواروں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ روزگار میلہ میں پہنچے گیا کے ارباز حسین نے کہا کہ انہوں نے گیا ضلع کی ایک کمپنی سمیت باہر کی دوسری کمپنیوں کے اسٹال پر اپنا بایوڈیٹا جمع کیا ہے تاہم وہ چاہتے ہیں کہ انہیں یہیں روزگار میلے کیونکہ وہ بہار یوا کوشل یوجنا کے تحت تیاری کررہے ہیں ۔
مزید پڑھیں:Jashn E Hindustani Zuban 'جشن ہندوستانی زبان' میں اردو اسٹال کی شاندار پیشکش
ساتھ ہی مرزا غالب کالج میں گریجویشن پارٹ ون میں ہیں یہاں پارٹ ٹائم نوکری کی فلحال تلاش ہے۔ ایک کمپنی نے ان سے بات چیت کی ہے اور توقع ہے کہ روز گار ملے گا۔ حنا پروین نے کہا کہ انہوں نے ڈیٹاانٹری آپریٹر کے لئے درخواست دی ہے وہ ایک تربیت یافتہ انٹری آپریٹر ہیں چھ ماہ کا کورس مکمل کیا ہے مسلم لڑکیاں بھی خودکفیل ہوکر روزگار اور نوکری کررہی ہیں انکے اہل خانہ بھی چاہتے ہیں روزگار سے وہ جڑیں توقع ہے کہ انہیں نوکری ملے گی۔Two Day Job Fair Held In Gaya Bihar