ETV Bharat / state

کیمور: ڈاکٹرز کی لاپرواہی سے دو بچوں کی موت - Death due to treatment

کیمور کے بھگوان پور تھانہ علاقہ کے ہری پور گاؤں میں مناسب علاج نہیں ہونے کے سبب آج دو بچے کی موت ہو گئی جبکہ والدہ کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے، انہیں ضلع کے صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کیمور: ڈاکٹرز کی لاپرواہی سے دو بچوں کی موت

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 10:57 PM IST

ریاست بہار میں ضلع کیمور کے بھگوان پور تھانہ علاقہ کے ہری پور گاؤں میں مناسب علاج نہیں ہونے کے سبب آج دو بچے کی موت ہو گئی جبکہ والدہ کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے، انہیں ضلع کے صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق بھاٶتی دیوی کے بچے جب بیمار پڑے تو لواحقین کے زریعہ مقامی ڈاکٹر سے ان کا علاج کرایا گیا۔ لیکن بچے کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نیرج کی موت ہو گئی۔ جبکہ بہن چاندنی کی موت بھی کچھ اسی طرح سے ہوئی ۔

اس معاملے کی اطلاع پر منگل کو بھگوان پور محکمہ صحت کی ٹیم ہری پور گاؤں پہنچی تو مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک ہی گھر سے بیٹا اور بیٹی دونوں کی موت ہوگئی ہے اور ماں شدید بیمار ہے۔ محکمہ صحت نے جب گاؤں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ تو مذکورہ خاندان کے علاوہ تمام فرد صحتیاب پائے گئے۔

اس تعلق سے ڈاکٹر سنتوش کمار نے بتایا کہ مقامی لوگوں کے مطابق بیٹے اور بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اہل خانہ نے دونوں بچوں کو گاؤں کے ڈاکٹر کے پاس علاج کرایا تھا ، جس کے بعد نیرج کا اتوار کو اور چاندنی کا پیر کو انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد دونوں کی والدہ کی طبیعت بھی بگڑ گئی۔ جسے ایمبولینس کے ذریعے صدر اسپتال روانہ کیا گیا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں کا مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت واقع ہو گئی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.