پولیس ذرائع نے سموار کو یہاں بتایاکہ چمن پورا گاﺅں باشندہ اجیت (29) اور امن (25) اتوار کی دیر رات ڈہری میں ایک شادی تقریب میں حصہ لینے کے بعد موٹر سائیکل سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے تبھی تیلوتھو بازار کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر 2اے پر ٹرک نے انہیں کچل دیا۔
اس واقعہ میں دو نوں بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ واقعہ کے بعد ٹرک کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ۔
ذرائع نے بتایاکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔