ریاست بہار کے ضلع کیمور میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے مذہب کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے دونوں افراد بھگوان پور تھانہ علاقہ کے رہائشی ہیں۔ اس کی اطلاع کیمور کے ایس پی دلنواز احمد نے بھبھوا تھانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دی۔
انہوں نے بتایا کہ 'بھگوان پور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں گذشتہ دنوں سے دو نوجوان ایک دوسرے کے مذہب اور برادری کے خلاف فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ کر کے مذہبی ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس اطلاع پر ڈی آئی یو برانچ اور بھگوان پور پولیس اسٹیشن آفیسر راکیش کمار روشن کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔
جس کے بعد پولیس نے سائنسی تحقیق پر مبنی بھگوان پور تھانہ علاقہ کے رام گڑھ گاؤں کے دھرمیندر کمار اور آوسان گاؤں کے شہنواز انصاری کو گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے دو موبائل بھی برآمد ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ کیا کرتت تھے۔
ایس پی نے بتایا کہ 'دونوں ملزموں نے فیس بک پر فرضی اکاؤنٹ بنایا تھا اور ان کا موبائل نمبر پوشیدہ رکھا تھا۔ لیکن پولیس کی تفہیم اور تیاری کی بنیاد پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کراکر جیل بھیجا جارہا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ 'ملزم دھرمیندر کمار پہلے دہلی کی جیل میں ہوا کھا چکا ہے۔
کیمور: سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر دو گرفتار - ایس پی دلنواز احمد
ضلع کیمور میں سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ بنا کر ایک دوسرے کے مذہب کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے دو موبائل بھی برآمد ہوئے ہیں۔