ETV Bharat / state

بہار میں سچ اور اعتماد کو جیت ملی ہے: نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات اور 11 ریاستوں کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی فتح کو ’سب کا ساتھ‘ سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ نعرے کی جیت قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 10:50 PM IST

نریندر مودی نے کہا کہ آنے والے وقت میں ملک اور ریاستوں کی ترقی ہی الیکشن کی بنیاد رہنے والا ہے اور جو یہ نہیں سمجھیں گے ان کی ضمانت بھی نہیں بچے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی

نریندر مودی نے دین دیال اپادھیائے پر بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں منعقد تقریبِ تشکر سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’اگر آج آپ مجھے بہار الیکشن کے نتائج کے بارے میں پوچھیں گے تو میرا جواب بھی عوام کی طرح صاف ہے۔ بہار میں سب کا ساتھ سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کی جیت ہوئی ہے‘۔

وزیر اعظم نے کہا،’بہار تو سب سے خاص ہے۔ بہار میں ترقی کے کاموں کی جیت ہوئی ہے۔ بہار میں سچ جیتا ہے، یقین جیتا ہے۔ بہار کا نوجوان جیتا ہے، مائیں۔بہنیں۔بیٹیاں جیتی ہیں! بہار کا غریب جیتا ہے، کسان جیتا ہے! یہ بہار کی امیدوں کی جیت ہے، بہار کے فخر کی جیت ہے۔ میں بہار کے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے کہوں گا، آپ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ بہار کیوں جمہوریت کی زمین کہا جاتا ہے۔ آپ نے پھر ثابت کیا ہے کہ واقعی بہار کے باشندے پارکھی بھی ہیں اور بیدار بھی‘۔

مسٹر مودی نے کہا کہ 21 ویں صدی کے ہندوستان کے شہری، بار بار اپنا پیغام واضح کر رہے ہیں۔ اب خدمت کا موقع اسی کو ملے گا جو ملک کی ترقی کے ہدف کے ساتھ ایمانداری سے کام کرے گا۔ ہر سیاسی پارٹی سے ملک کے عوام کو یہی امید ہے کہ ملک کے لیے کام کرو، ملک کے کام سے مطلب رکھو۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، ریاست کی ترقی، آج سب سے بڑی کسوٹی ہے اور آنے والے وقت میں بھی یہی الیکشن کی بنیاد رہنے والی ہے۔ جو لوگ یہ نہیں سمجھ رہے ہیں، اس بار بھی ان کی جگہ جگہ ضمانت ضبط ہو گئی ہے۔ آج ملک کا بی جے پی پر جو پیار نظر آ رہا ہے، این ڈی اے پر جو پیار نظر آ رہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ بی جے پی اور این ڈی اے نے ملک کی ترقی کو، عوام کی ترقی کو اولیں ہدف بنایا ہوا ہے۔ ہم ہر وہ کام کریں گے جو ملک کو آگے لے جائے۔

بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کے اہل خانہ سے خصوصی گفتگو

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 21 ویں صدی کا ہندوستان، ایک نئے مزاج کا ہندوستان ہے۔ نہ ہمیں آفات روک سکتے ہیں اور نہ ہی بڑے بڑے چیلنج۔ میں ایک نئے ہندوستان کا ظہور دیکھ رہا ہوں۔ ایک ایسا ہندوستان جو خود اعتمادی سے بھرا ہوا ہے جو اپنی استعداد کو پہچانتا ہے جو اپنے اہداف کے تئیں بیدار ہے۔

وزیر اعظم نے ملک کی تمام علاقائی پارٹیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے کنیاکماری تک کنبہ پرور پارٹیوں کا جال جمہوریت کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ خاندانوں کی پارٹیاں یا کنبہ پروری کی پارٹیاں، جمہوریت کے لیے سب سے بڑی خطرہ ہیں۔ ایسے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے۔ ہمیں اپنی پارٹی کے اندر کی جمہوریت کو مضبوط بنائے رکھنا ہے۔ ہمیں اپنی پارٹی کو زندہ جمہوریت کا جیتی جاگتی مثال بنانی ہے۔ پارٹی ہر کارکن اور ہر شہری کے لیے مواقع کا ایک بہترین اسٹیج بنے۔

انہوں نے نوجوانوں کی اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور بی جے پی کے ذریعے سے ملک کی خدمت میں لگ جائیں۔ اپنے خوابوں کی حقیقی تعبیر کے لیے اپنے عزائم کو ثابت کرنے کے لیے، کمل کو ہاتھ میں لے کر چل پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی ہی ملک کی واحد قومی پارٹی ہے جس میں غریب، دلت، محروم، مظلوم اپنی نمائندگی دیکھتے ہیں۔ آج بی جے پی ہی ملک کی واحد قومی پارٹی ہے جو سماج کے تمام طبقات کی ضرروتوں کو سمجھتی ہے، ان کے لیے کام کر رہی ہے۔ آج بی جے پی ہی واحد پارٹی ہے جو قومی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ ہی ہر خطے کے فخر کو بھی اتنے ہی فخر کے ساتھ اپنے ساتھ لے کر چلتی ہے۔ ملک کے نوجوانوں کو سب سے زیادہ بھروسہ کسی پر ہے تو وہ بی جے پی ہے۔ دلتوں اور مظلوموں کی اگر کوئی آواز ہے تو وہ بی جے پی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.