ETV Bharat / state

'طلاق ثلاثہ بل پاس ہونے کے باوجود شریعت پر عمل کریں گے' - ارریہ

طلاق ثلاثہ بل کو حکومت ایک تاریخی قدم قرار دے رہی ہے تو دوسری جانب مسلم طبقے کا کہنا ہے کہ 'وہ شریعت پر ہی عمل کریں گے'۔

طلاق ثلاثہ بل پاس ہونے کے باوجود شریعت پر عمل کریں گے
author img

By

Published : Aug 1, 2019, 1:00 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں تین طلاق بل پاس ہوجانے کے باوجود مرد زن اس قدم کو شریعت میں مداخلت قرار دے رہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت قانون کے راستے شریعت میں مداخلت کررہی ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

طلاق ثلاثہ بل پاس ہونے کے باوجود شریعت پر عمل کریں گے

ان کا کہنا ہے کہ وہ شریعت اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ ہیں، مسلم پرسنل لا جو بھی قدم اٹھائے گا اس کے ساتھ ہم کھڑے نظر آئیں گے۔

عوام نے بی جے پی کے ذریعہ لائے اس بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ذریعہ اس طرح کے قانون بنانا جمہوری ملک میں غیر جمہوری طریقہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بل میں تاناشاہی جھلکتی ہے، حکومت کا یہ مایوس کن فیصلہ ہے، ہمارے سامنے جمہوری راستے ابھی بھی کھلے ہوئے ۔

دارالقضاء امارت شرعیہ ارریہ کے قاضی شریعت قاضی عتیق اللہ رحمانی نے کہا کہ شریعت کی روشنی میں ہی مسلم خواتین اپنی زندگی گزارتی ہیں، مسلم پرسنل لا ہی مسلم خواتین کا تحفظ ہے، مسلم پرسنل لا اس معاملے میں آگے ضروری اقدام کرے گی۔

جمعیۃ علما ہند ارریہ کے سکریٹری مفتی ہمایوں اقبال نے کہا کہ ہندو ہو یا مسلمان وہ اپنے مذہب کے بتائے ہوئے راستے پر ہی عمل کریں گے، وہ کبھی غلط نہیں کرسکتا کیونکہ کوئی بھی مذہب غلط کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے استاذ مفتی انعام الباری نے کہا کہ تین طلاق کو حکومت نے بل کے ذریعہ جرائم میں ڈال دیا ہے، ایسے میں پھر عورت کا گزارا بھتہ کون دے گا؟

انہوں نے کہا کہ اس ملک کا مسلمان شریعت کے خلاف لائے جانے والے کسی بھی بل کو قبول نہیں کرے گا۔

ضلع پریشد کی سابق چیئرمین و جے ڈی یو کی سینیئر رہنما شگفتہ عظیم نے کہا کہ کوئی بھی بل آئے مگر شریعت سے اوپر قانون نہیں ہوسکتا، حکومت اگر مسلم خواتین کے حقوق کی بات کر رہی ہے تو اسے دیگر چیزوں پر بھی دھیان دینا چاہیے۔

گرلز آئیڈیل اکادمی کے ڈائریکٹر پروفیسر اے ایم اے مجیب نے کہا کہ یہ بل پوری طرح سے سیاسی ہے ،اس بل کے پس پردہ حکومت مسلم خواتین کے جذبات سے کھیلنا چاہ رہی ہے، ہم ایسے بل کی پوری طرح سے مخالفت کرتے ہیں۔

ارریہ کے ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم نے کہا کہ یہ بل ناقص اور ناقابل قبول ہے، بل بنانے کے وقت حکومت نے اس اسلامی ماہرین سے کوئی مشورہ نہیں کیا، اس بل کے ذریعہ شریعت پر چوٹ کرنے کی کوشش ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر راشد انور نے کہا کہ مودی حکومت کو جس قانون پر توجہ دینا چاہتی ہے، افسوس اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے، مثلاً ماب لنچنگ، عصمت دری جیسے واقعات پر قانون بنائے کیوں کہ یہ ایسے ناسور ہیں جس سے ملک بربادی کی طرف جارہا ہے۔

ضلع پریشد و بی جے پی کی رکن گلشن آرا نے اس بل کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مسلم خواتین کو طلاق کے ذریعہ دبانے کی کوشش کررہے تھے وہ ہی لوگ اس بل کی مخالفت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ارریہ میں بلاتفریق ایک بڑا طبقہ اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے نظر آیا اور کہا کہ وہ شریعت میں کسی بھی طرح سے مخالفت برداشت نہیں کریں گے۔

Intro:طلاق ثلاثہ بل پاس ہونے کے باوجود ہم شریعت پر عمل کریں گے

ارریہ : راجیہ سبھا سے طلاق ثلاثہ بل منظور کئے جانے پر ارریہ کی خواتین و مرد اسے کھلم کھلا مداخلت قرار دے رہے ہیں. لوگوں کا ماننا ہے کہ حکومت قانون کے راستے شریعت میں مداخلت کر رہی ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا. اس بل پر عوام کا کہنا ہے کہ ہم شریعت اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ ہیں. مسلم پرسنل لا جو بھی قدم اٹھائے گا اس کے ساتھ ہم کھڑے نظر آئیں گے. عوام نے بی جے پی کے ذریعہ لائے اس بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ذریعہ اس طرح کے بل لا کر قانون بنانا جمہوری ملک میں غیر جمہوری طریقہ ہے. اس میں کہیں نہ کہیں ڈکٹیٹر شپ جھلکتی ہے. حکومت کا یہ مایوس کن فیصلہ ہے. ہمارے سامنے جمہوری راستے ابھی کھلے ہیں جو بھی مسلم پرسنل کا فیصلہ ہوگا اس پر عمل کر کے سخت مخالفت کی جائے گی.

Body:دارالقضاء امارت شرعیہ ارریہ کے قاضی شریعت قاضی عتیق اللہ رحمانی نے کہا کہ شریعت کی روشنی میں ہی مسلم خواتین اپنی زندگی گزارتی ہے، مسلم پرسنل ہی مسلم خواتین کا تحفظ ہے، مسلم پرسنل لا اس معاملے میں آگے ضروری اقدام کرے گی. جمعیۃ علما ہند ارریہ کے سکریٹری مفتی ہمایوں اقبال ندوی نے کہا کہ ہندو ہو یا مسلمان وہ اپنے مذہب کے بتائے ہوئے راستے پر ہی عمل کرے گا، وہ کبھی غلط نہیں کر سکتا کیونکہ کوئی بھی مذہب غلط کام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا. مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے استاذ مفتی انعام الباری نے کہا کہ تین طلاق کو حکومت نے بل کے ذریعہ جرائم میں ڈال دیا ہے، ایسے میں پھر عورت کا گزارا بھتہ کون دے گا، انہوں نے کہا کہ اس ملک کا مسلمان شریعت کے خلاف لائے جانے والے کسی بھی بل کو قبول نہیں کرے گا. ضلع پریشد کی سابق چیئرمین و جدیو کی سینئر لیڈر شگفتہ عظیم نے کہا کہ کوئی بھی بل آئے مگر شریعت سے اوپر قانون نہیں ہو سکتا، حکومت اگر مسلم خواتین کے حقوق کی بات کر رہی ہے تو اسے دیگر چیزوں پر بھی دھیان دینا چاہیے، گرلز آئیڈیل اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر اے ایم اے مجیب نے کہا کہ یہ بل پوری طرح سے سیاسی بل ہے ،اس بل کے پس پردہ حکومت مسلم خواتین کے جذبات سے کھیلنا چاہ رہی ہے، ہم ایسے بل کی پوری طرح سے مخالفت کرتے ہیں.

Conclusion:ارریہ ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم نے کہا کہ یہ بل ناقص اور ناقابل قبول ہے، بل بنانے کے وقت حکومت نے اس اسلامی ماہرین سے کوئی مشورہ نہیں لیا، اس بل کے ذریعہ شریعت پر چوٹ کرنے کی کوشش ہے. اے ایم آئی ایم کے ضلع صدر راشد انور نے کہا کہ مودی حکومت کو جس قانون پر توجہ دینی چاہیے افسوس اس پر توجہ نہیں ہے، موب لنچنگ، عصمت دری جیسے واقعات پر قانون بنائے جس سے ملک بربادی کی طرف جارہا ہے. ضلع پریشد و بھاجپا کی رکن گلشن آرا نے اس بل کا استقبال کرتے ہوئے مسلم خواتین کے حق میں بتاتے ہوئے کہا کہ جو مسلم خواتین کو طلاق کے ذریعہ دبانے کی کوشش کررہے تھے ایسے لوگ اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں.
ارریہ میں بلاتفریق ایک بڑا طبقہ اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے نظر آیا اور کہا کہ ہمیں شریعت میں کسی بھی طرح سے مخالفت برداشت نہیں.

ای ٹی وی بھارت کے لئے ارریہ سے عارف اقبال کی رپورٹ

بائٹ..... قاضی عتیق اللہ رحمانی، قاضی شریعت امارت شرعیہ ارریہ(پہچان ، ٹوپی داڑھی)
بائٹ.... شگفتہ عظیم ، سابق چیئرمین ضلع پریشد و جدیو لیڈر(پہچان ، سر پر بلو رنگ کا دوپٹہ)
بائٹ.... مفتی ہمایوں اقبال ندوی ، سکریٹری جمعیۃ علما ہند ارریہ(پہچان ، سفید لمبی ٹوپی)
بائٹ..... گلشن آرا ، ضلع پریشد و بھاجپا لیڈر(پہچان ، سفید حجاب پہنے ہوئے)
بائٹ.... پروفیسر اے ایم اے مجیب، ڈائریکٹر گرلز آئیڈیل اکیڈمی ارریہ(پہچان ، سیاہ رنگ کے اور چشمہ پہنے ہوئے)
بائٹ..... راشد انور، ضلع صدر، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ارریہ(پہچان، سفید کرتا اور لمبا کڑک موچ)
بائٹ..... مفتی انعام الباری ،مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ(پہچان ، گول ٹوپی اور چشمہ پہنے ہوئے)
بائٹ..... آفتاب عظیم ،چیئرمین ،ضلع پریشد ارریہ (پہچان ، سفید کرتہ پہنے ہوئے چئیر پر بیٹھے ہوئے)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.