ETV Bharat / state

کینڈل جلا کر شہید کو خراج تحسین

سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری احتجاج میں شہید فوجی جوان پروشوتم کمار کو کینڈل جلاکر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ہزاروں مظاہرین نے 'پروشوتم زندہ آباد' کے نعرے لگائے-

کینڈل جلا کر شہید پروشوتم کمار کو خراج تحسین پیش کیا گیا
کینڈل جلا کر شہید پروشوتم کمار کو خراج تحسین پیش کیا گیا
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 11:36 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 7:38 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع شانتی باغ محلے میں گزشتہ 29 دسمبر 2019 سے 'سنویدھان بچاو سنگھرش مورچہ' کی جانب سے غیرمعینہ دھرنا جاری ہے ۔

اس دھرنا میں شامل ہزاروں مرد و خواتین نے شہید فوجی پروشوتم کو کینڈل جلاکر خراج عقیدت پیش کیا-

کینڈل جلا کر شہید پروشوتم کمار کو خراج تحسین پیش کیا گیا

شہید پروشوتم کا تعلق گیا ضلع سے تھا اور وہ گزشتہ 13 جنوری کو جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں برفیلے طوفان کے زد میں آکرشہید ہوگئے تھے،گیا کے وشنوپتھ شمسان گھاٹ پر ان کی آخری رسومات اداکی گئی،

دھرنا میں شریک ہزاروں مظاہرین نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پروشوتم زندہ آباد کے نعرے لگائے -

اس دوران دومنٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، ہزاروں مرد و خواتین شہید پروشوتم کی تصاویر ہاتھوں میں لئے ہوئے تھے۔

اس موقع پر دھرنا کے کنوینر عمیر خان اور نائب کنوینر ستیش کمار داس نے کہا کہ شہید جوان کے لواحقین کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں اور ملک کو ایسے جانباز جوان پرفخر ہے جس نے ملک کے لئے اپنی جان قربان کردی۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید فوجی جوان کے لواحقین کو وہ ساری سہولیات دستیاب کرائی جائیں جو ایک فوجی کاحق ہے۔

Intro:قومی شہریت قانون وقومی آبادی رجسٹر کے خلاف جاری غیرمعینہ دھرنا میں شہید فوجی جوان پروشوتم کمار کو کینڈل جلاکر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ ہزاروں مظاہرین نے 'پروشوتم زندہ باد' کے نعرے لگائے۔ تیرہ جنوری کوکشمیر کے کپواڑہ میں پروشوتم شہید ہوئے تھے Body:ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع شانتی باغ محلے میں گزشتہ انتیس دسمبر 2019 سے ' سنویدھان بچاو سنگھرش مورچہ ' کی جانب سے غیرمعینہ دھرنا جاری ہے ۔تئیسویں روز دھرنا میں شامل ہزاروں مردوخواتین مظاہرین نے شہید فوجی پروشوتم کو کینڈل جلاکر خراج عقیدت پیش کی ۔ شہید پروشوتم کاتعلق گیا ضلع سے تھا اور وہ گزشتہ تیرہ جنوری کو جموں وکشمیر کے کپواڑہ میں برفیلے طوفان میں دب کرشہید ہوگئے تھے ۔اتوار کو ہی گیاکے وشنوپتھ شمسان گھاٹ پر آخری رسومات اداکی گئی تھی ۔ پیر کو دھرنا میں ہزاروں مظاہرین نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پروشوتم زندہ باد کے نعرے لگائے Conclusion:اس دوران دومنٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔ہزاروں مردوخواتین شہید پروشوتم کی تصویر ہاتھوں میں لئے ہوئے تھے ۔دھرنا کے کنوینر عمیر خان اور نائب کنوینر ستیش کمارداس نے اس موقع پر کہاکہ شہید جوان کے لواحقین کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں اور ملک کو ایسے جانباز جوان پرفخر ہے جس نے ملک کے لئے اپنی جان قربان کردیا ہے ۔ساتھ ہی حکومت سے مطالبہ کیاکہ شہید فوجی جوان کے لواحقین کو وہ ساری سہولیات دستیاب کرانی چاہئے جو ایک فوجی کاحق ہے ۔انکے بچوں کی تعلیم کا بھی حکومت نظم کرے
بائٹ ستیش کمارداس
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیابہار
Last Updated : Feb 17, 2020, 7:38 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.