پٹنہ ایمس میں آج سے بھارت بایوٹیک کمپنی کی جانب سے تیار کردہ کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کا پہلا انسانی ٹرائل شروع ہورہا ہے۔ اس انسانی ٹرائل میں 18 سے 55 سال کے افراد شامل ہوں گے اور ویکسین دینے سے پہلے ان کی صحت سے متعلق دیگر جانچ کی جائے گی۔
کورونا ویکسین کا تجربہ صرف صحت مند افراد پر کیا جائے گا اور خاص کرکے ان افراد پر کیا جائے گا جو اس ٹرائل میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
گیا میں چار دنوں میں کورونا کے 53 نئے مریض
اس تعلق سے پٹنہ ایمس انتظامیہ نے دو موبائل نمبر جاری کیے ہیں، جس پر دلچسپی رکھنے والے افراد فون کرکے ویکسین ٹرائل کے لئے اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد 9471408832 ، 9919688888 پر کال کرسکتے ہیں۔
پٹنہ ایمس انتظامیہ نے اس بار کورونا ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے کے لئے 1000 افراد پر ٹرائل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
واضح رہے کہ ویکسین کی ٹرائل کے پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلے میں بڑے تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا تھا۔ اس کے پیش نظر تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے لئے لوگوں کو کھلے عام طور پر پٹنہ ایمس نے مدعو کیا ہے