بال بھون کلکاری کے بھاگلپور مرکز میں اپنے وقت کے بہترین ایتھلیٹ وکرم کمار کو کھوکھو کا کوچ کےعہدہ پر تقرری کی گئی ہے لیکن یہ کھوکھو کے علاوہ دیگر کھیلوں کی بھی بچوں کو ٹریننگ دیتے ہیں۔
انہوں نے اپنی محنت اور لگن بہت سے بچوں کی صلاحیت کو نکھارا ہے اور کھیل کے میدان میں کچھ بڑا کرنے کا خواب بُننا سکھا رہے ہیں۔
کھیل کے علاوہ کلکاری میں غریب گھرانے کے بچوں کو مفت میں آرٹ اینڈ کرافٹ کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے اور اور ثقافتی پروگراموں میں یہاں کے بچوں کی کارکردگی ہمیشہ اچھی رہی ہے۔ کئی بچے ٹی وی سیریل اور ڈراموں کے ذریعہ اپنے فن کا جوہر دکھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
تعلیمی پروگرام برائے نوبالغاں کے موضوع پر ورکشاپ
کلکاری حکومت بہار کی وزارت تعلیم کی ایک ونگ ہے جہاں بچوں کو اسپورٹس اور آرٹ اینڈ کرافٹ کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ ریاست بہار میں پٹنہ، گیا، دربھنگہ کے علاوہ بھاگلپور میں ایک مرکز ہے۔