ETV Bharat / state

کینسل ٹرینوں کے بھی کاٹے جا رہے ہیں ٹکٹ؟ - آئی آر سی ٹی سی

بھارتی ریلوے اب کینسل ٹرینوں کا بھی ٹکٹ کاٹ رہا ہے، آئیے جانتے ہیں کیا ہے پورا معاملہ۔۔

کینسل ٹرینوں کے بھی کاٹے جا رہے ہیں ٹکٹ؟

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 12:29 PM IST

Updated : Nov 22, 2020, 12:41 PM IST

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں سماجی کارکن رضوان خان اور ان کے اہل خانہ نے ایک ہفتہ قبل ہی لدھیانہ جانے کی تیاری کر لی تھی کیونکہ انہوں نے ریاست بہار کے بھاگلپور ریلوے اسٹیشن سے ہفتہ واری امرناتھ ایکسپریس سے ٹکٹ بُک کر لیا تھا اور ٹکٹ سکینڈ اے سی ڈبہ میں کنفرم بھی تھا۔

رضوان خان چونکہ ریلوے اسٹیشن سے بالکل قریب میں ہی رہتے ہیں تو ایک گھنٹہ قبل ٹرین کا اسٹیٹس معلوم کیا تو پتہ چلا کہ یہ ریل گاڑی تو چل ہی نہیں رہی ہے۔

کینسل ٹرینوں کے بھی کاٹے جا رہے ہیں ٹکٹ؟

یہ معلوم ہوتے ہی لدھیانہ جانےکی ساری تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔

رضوان خان کہتے ہیں کہ وہ تو اسٹیشن کے پاس رہتے ہیں اس لئے زیادہ پریشانی نہیں ہوئی لیکن جو لوگ دور دراز سے آئے ہوں گے انہیں کتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہوگا اور اس کے لیے آخر ذمہ دار کون ہے؟

سماجی کارکن رضوان خان نے اس سلسلے میں بھاگلپور ریلوے اسٹیشن کے منیجر سے بھی بات چیت کی تو ان کی دلیل تھی کہ کاؤنٹر سے ٹکٹ نہیں کٹ رہا ہے۔ لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ جو ٹرینیں نہیں چل رہی ہیں اس کا آئی آر سی ٹی سی کس بنیاد پر ٹکٹ کاٹ رہا ہے اور آئی آر سی ٹی سی بھی تو ریلوے کا ہی ونگ ہے ایسے میں کیا ریلوے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے پریشان کرنے والا محکمہ بن گیا ہے۔

ایک ٹرین میں کم و بیش 2000 سیٹیں ہوتی ہیں اب تصور کیجئے کہ آئی آر سی ٹی سی نے 2 ہزار ٹکٹ اس ٹرین کے بُک کر دیے جو لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی بند ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی ریلوے کی لاپرواہی سامنے آئی تھی جہاں ٹرینیں 24 گھنٹے کی دوری 6 سے 7 دن میں پوری کرتی تھی اور ٹرین اپنی منزل سے بھٹک کر دوسری ریاستوں میں چلی جایا کرتی تھی اور ریلوے کی یہ لاپرواہی بدستور جاری ہے جس سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Last Updated : Nov 22, 2020, 12:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.