ETV Bharat / state

ایک ہزار سے زائد مزدوروں کو لے کر دانا پور پہنچی اسپیشل ٹرین

جئے پور سے بہار آنے والی پہلی اسپیشل ٹرین 1187 مسافروں کو لے کر بہار پہنچ چکی ہے، مسافروں کے تحفظ کے مد نظر ریلوے پولیس کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ بھی اسٹیشن پر پوری طرح سے مستعد تھا۔

ایک ہزار سے زائد مزدوروں لے کر دانا پور پہنچی اسپیشل ٹرین

author img

By

Published : May 2, 2020, 4:48 PM IST

Updated : May 2, 2020, 5:38 PM IST

مسافروں کے ٹرین سے اترجانے کے بعد سبھی کو اسکریننگ کے لیے ریلوے کے اسکریننگ سینٹر لے جایا گیا جانچ مکمل ہوجانے کے بعد سبھی مزدوروں کو ان کے گھر روانہ کردیا جائے گا۔

ملک میں تیزی سے بڑھتے جارہے کورونا وبا کے سبب مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کو 17 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں وزارت داخلہ نے ایڈوائزری میں ترمیم کی ہے جس کے تحت خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

جئے پور سے پہلی اسپیشل ٹرین 1187 مزدروں کو لے کر آج بہار کے دانا پور اسٹیشن پہنچی ۔

ایک ہزار سے زائد مزدوروں لے کر دانا پور پہنچی اسپیشل ٹرین

اس تعللق سے پٹنہ کے کمشنر نے بتایا کہ دو مزید ٹرینوں کے ذریعے راجستھان سے مزدوروں اور طلبأ کو واپس لایا جائے گا اور جو ٹرین آج آئی ہے اس میں صرف اور صرف مزدور سوار تھے۔

اس موقع پر راجستھان سے بہار اپنے آبائی وطن واپس آئے ان 1187 مزدوروں کے چہرے پر کافی خوشی دیکھنے کو ملی۔

لیکن مزدوروں نے ریاستی حکومت کی جانب سے کسی بھی طرض کی سہولت مہیا نہ کرانے کی بھی شکایت کی۔

Last Updated : May 2, 2020, 5:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.