ریاستی حکومت کی جانب سے جاری مکتوب کے مطابق اس دوران ضروریات کی چیزوں کو چھوڑ کر سبھی دکانیں بند رہیں گی۔ اس دوران پراٸوٹ ہاسپیٹل، ٹیلیفون خدمات، بینک اور اے ٹی ایم خدمات، دودھ ڈیٸری خدمات، کھانے پینے اور سبزی کی دکان، میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپ، ایل پی جی گیس، پوسٹ آفس اور الیکٹرانکس اور پرنٹ میڈیا کو اس لاک ڈاٶن سے باہر رکھا گیا ہے۔
اس بابت ڈی پی آر او پر بھات کمار جھا نے ٹیلیفون پر لاک ڈاٶن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کی بہار سرکار کا اس متعلق مکتوب ضلع کو مل چکا ہے۔ اس کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کی شہری علاقہ کے علاوہ انومنڈل ہیڈ کوارٹر بلاک ہیڈکوارٹر اور سبھی بھیڑ بھاڑ والے علاقہ کو لاک ڈاٶن کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کی ریاست میں بھی کرونا کی دستک ہو چکی ہے۔ ایک کی موت کی بھی بات سامنے آٸ ہے۔جسے لیکر ریاستی حکومت کا یہ بڑا قدم ہے۔