راجگیر: بہار میں نالندہ ضلع کے اسلام پور تھانہ علاقہ سے پولیس نے ایک ٹرک سے تین کوئنٹل گانجہ برآمد کر کے خلاصی کو گرفتار کیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر گانجہ کی کھیپ لے کر جارہے ہیں۔ اسی کے بنیاد پر دیر رات کالی استھان کے نزدیک گھیرا بندی کی گئی ۔ پولیس کو دیکھتے ہی ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ ٹرک کی تلاشی کے دوران تین کوئنٹل گانجہ برآمد کیا گیا ۔ اس سلسلے میں ٹرک کے خلاصی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ برآمد گانجہ کی قیمت بین الاقوامی بازار میں قریب تیس لاکھ روپے ہے ۔جو پٹنہ لے جایا جارہا تھا ۔ فی الحال ٹرک کے خلاصی سے اس معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔