ETV Bharat / state

کیمور: ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار سڑک حادثے کا شکار - بہار نیوز

کیمور ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار سڑک حادثے کا شکار ہو گئے۔ قومی شاہراہ پر بدمعاشوں کی موجودگی کی اطلاع پر خود ایس پی پولیس عملہ کے ساتھ انہیں پکڑنے کے لیے نکل پڑے۔ جیسے ہی بریج موضع کے پاس پہنچے تبھی اچانک گاڑی سامنے جارہی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

three policemen, including an SP injured in a road accident
ایس پی سمیت تین پولس اہلکار سڑک حادثے کا شکار
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 7:15 PM IST

جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کرتے وقت ایس پی کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ قومی شاہراہ پر بریج موضع کے پاس رونما ہوا۔

دراصل یہ سارا معاملہ بھبھوا تھانہ سے جڑا ہوا ہے۔ بھبھوا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ہے، کچھ دن پہلے 10 لاکھ روپے کی لوٹ کی واردات ہوئی تھی جس کے بعد ایس پی دلنواز احمد کو بدمعاشوں کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی کہ این ایچ 2 پر کچھ بدمعاش کار سے جاتے ہوئے دیکھے گئے۔

جس کے بعد ایس پی، ڈی ایس پی، موہنیاں بھبھوا کے علاوہ بھبھوا۔ موہنیاں پولیس انچارج ملزم کو پکڑنے کے لیے موہنیاں پولیس اسٹیشن کے علاقے این ایچ 2 پر پہنچ گئے۔

three policemen, including an SP injured in a road accident
ایس پی کی گاڑی حادثہ کا شکار

تبھی کنٹینر سے تعاقب کرتے ہوئے ایس پی کے ساتھ والی گاڑی نے ایک ہوٹل کے قریب اچانک بریک لگایا۔ جس کی وجہ سے ایس پی کی گاڑی پیچھے سے ٹرک سے ٹکرا گئی اور گاڑی کے سامنے والے حصے کو کافی نقصان پہنچا نیز ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایس پی کو بھی گھٹنوں میں چوٹیں آئیں اور پولیس اہلکاروں کو بھی چوٹیں آئیں۔ پولیس اہلکاروں کو جیسے ہی ایس پی کے حادثے کی اطلاع ملی، سبھی موقع پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:

پکنک منانے آئے سیاحوں کی ڈوبنے سے موت

ایس پی کو اپنی گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی سے واپس جانا پڑا۔

کیمور ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ میں اور پولیس کی ٹیم 10 لاکھ روپے لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرنے جا رہی تھے، تبھی سامنے سے جارہے ٹرک سے ہماری گاڑی ٹکرا گئی جس میں گاڑی کو نقصان پہنچا سبھی کو معمولی چوٹیں آئیں اور تمام لوگ محفوظ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.