ETV Bharat / state

مونگیر: تین افراد کا قتل، کیا ہے پورا معاملہ؟

بہار کے شہر مونگیر کے قاسم بازار تھانہ حلقہ سے متصل کربلا علاقہ میں زمین تنازعات میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 5:41 PM IST

Updated : Mar 6, 2021, 7:46 PM IST

مونگیر: تین افراد کا قتل، کیا ہے پورا معاملہ؟
Three people killed in Munger, what is the whole issue?

بہار کے شہر مونگیر کے قاسم بازار تھانہ حلقہ سے متصل کربلا علاقہ میں زمین تنازعات میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے دوران دونوں جانب سے درجنوں گولیاں چلیں۔ جس میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حالات کے پیش نظر نصف درجن سے زائد سرکل انسپکٹرز اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ سو سے زائد سکیورٹی اہلکار علاقہ میں تعینات کئے گئے ہیں۔ ایس پی اور ڈی ایم بھی مسلسل گشت کر رہے ہیں۔

مونگیر: تین افراد کا قتل، کیا ہے پورا معاملہ؟

اس سلسلہ میں مونگیر کے پولیس انسپکٹر مانو جیت سنگھ ڈلوں نے بتایا کہ کربلا کے رہنے والے جے جے رام سنگھ کے بیٹے چندن کمار آرمی میں برسرکار ہیں۔ وہ چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔ آج انہوں نے شام میں 18 برس کے ساگر کمار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کے مطابق ملزم چندن جموں و کشمیر کے آرمی اہلکار کی حیثیت سے تعینات ہیں۔ جو بیس روز قبل چھٹی پر اپنے گھر آئے نھے۔

چندن نے ساگر پر گولی چلائی جس کے بعد وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ساگر کے ہلاکت کی خبر ملتے ہی علاقے کے لوگوں نے مشتعل ہو کر چندن کے گھر پر حملہ کر دیا۔ گھر پر چندن نہیں ملے تو گاؤں والوں نے ان کے والد جے جے رام ساہ کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ چندن کے بھائی کندن ساہ کو بھی گاؤں والوں نے پیٹ پیٹ کر ہلکان کر دیا ہے۔

انہیں علاج کے لیے شہر کے صدر ہسپتال میں داخل کرایا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔

اس معاملے میں آرمی اہلکار چندن کمار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہیں، اس میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زمین تنازع میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم اب حالات قابو میں ہے۔ علاقہ میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ دونوں گروپ میں کسی بھی وقت پرتشدد جھڑپ کے خدشات ہیں۔ علاقہ میں لوگ مشتعل ہیں اور حالات کشیدہ ہیں۔ جبکہ ایس پی، ڈی ایم، ایس ڈی او، سی او بی ڈی او علاقہ میں کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Mar 6, 2021, 7:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.